Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سکول ٹیچرز کیلئے ترقی پانے کا انوکھا فارمولہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک اپنی رحمت کا سایہ آپ پر آپ کی نسلوں پر اور آپ کے ساتھیوں پر ہمیشہ قائم ودائم رکھے آمین۔ آپ فرماتے ہیں کہ اپنے تجربات عبقری کے لیے لکھے جائیں اس سلسلہ میں عرض یہ ہے کہ میں پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہوں۔ 2010ء میں مجھے شہر کے نمبرون سکول میں ملازمت ملی جس میں گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح کے بچے پڑھنے آتے ہیں۔ مجھے نرسری کلاس دے دی گئی اس میں تقریباً سارے بچے سلف فنانس پر آئے ہوئے تھے۔ وہ کلاس ’’رونے والی کلاس‘‘ کے نام سے مشہور تھی۔ میں نے ایک ماہ تک ایک سینئر ٹیچر کے ساتھ کام کیا تھا وہ روزانہ بچو ں سے دعا کرواتیں۔ پھر درود ابراہیمی پڑھتی اور بچے بھی ان کا ساتھ دیتے۔ وہ مئی اور جون کےشدید گرمی والے دن تھے میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ کمرے کی کھڑکی کے باہر درخت اور پودے حبس کے دنوں میں جھومنے لگ جاتے کمرے کی جالی کے پردے ہلنے لگتے اور لوڈشیڈنگ میں بھی ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کمرے میں نجانے کہاں سے آتے تھے؟ مجھے ستمبر میں نرسری کلاس ملی اصل ٹیچر چھٹی پر گئی تھی‘ پہلے دن میں کلاس میں گئی ہر بچہ رونے دھونے میں مصروف تھا۔ سیکنڈ ہیڈ خفیہ طور پر میری نگرانی کررہی تھیں۔ مجھے کچھ سمجھ نہ آرہی تھی میں نے طرز کے ساتھ درود پاک پڑھنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی پھر میں نے درود ابراہیمی پڑھا اور بچوں کو اپنے پیچھے پیچھے پڑھایا پھر میرا یہ روز کا معمول بن گیا۔ کلاس میں شعور‘ ذہانت‘ فہم‘ ادراک اللہ کی طرف سے آگیا۔ وہ بچے جو سفارش پر یا پیسے دے کر سکول میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ باقی آٹھ سیکشنوں سے آگے نکل گئے۔
سب حیران تھے والدین خود آکر بتاتے تھے کہ ہمارے بچے اردو اور انگلش کے الفاظ پڑھنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ ان کی لکھائی ان کے لکھنے کی رفتار باقی ساری نرسری کلاسز(اس سکول میں نرسوں کے کل نو سیکشن تھے اس وقت)سے بہتر ہیں راز یہ تھا کہ صبح کے وقت سات یا گیارہ بار درود ابراہیمی سب مل کر پڑھتے بعدمیں چونکہ کام جلدی ختم ہو جاتا تھا جتنی بار پڑھا جاتا میں بچوں کو درود ابراہیمی پڑھا دیتی تھی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گمراہیوں کی تاریکی میں بھٹک رہی تھی‘ عبقری ملا اور زندگی میں روشنی بھر گئی‘ بہت ساری غلطیاں کیں جس میں ایک غلطی پسند کی شادی تھی‘ وقت گزرنے کے ساتھ پتا چلا کہ شوہر عیاش طبیعت ہے جھوٹا ہے، چوری کی عادت ہے، نوکری بھی ٹھیک سے نہیں کرتا‘ میں سمجھاتی رہی‘ سکول میں پڑھاتی‘ ٹیوشن پڑھاتی‘ ایک بیٹا ہے میرا ‘ایک بیٹے کے بعد اولاد نہیں ہوسکی بہت علاج کروایا لیکن کامیاب نہ ہوئی‘ ایک بیٹا ہونے کے بعد مجھے بانجھ ہونے کا طعنہ ملتا رہتا کہ اگر دوبارہ اولاد نہ ہوئی تو طلاق دیدوں گا‘ دوسری شادی کرلوں گا‘ پھر کچھ سالوں پہلے کسی سے افیئر چلا‘ پوری پوری رات اس سے باتیں کرتا‘ میرے احتجاج پر مارتا پیٹتا المختصر اس شخص نے میری زندگی اجیرن کردی‘ میرے موبائل پر جو بھی میری سہیلی یا اسٹوڈنٹس کے نمبر ہوتے‘ ان کو میرے نمبر سے چوری چھپے غیراخلاقی میسجز کردیتا پھر اس نے دوسری شادی کرلی‘ سسرال والوں کو اس کی ساری باتوں کا علم تھا‘ اس لیے سب میرے ساتھ تھے مجھ سے پسند کی شادی کی غلطی ہوگئی تھی لیکن ان سارے حالات میں اللہ نے بیان و تبلیغ سے جوڑ دیا‘ باجماعت تراویح بیان میری زندگی کا معمول بن گیا تھا ‘میں نے اللہ کی رضا کے لیے اس کو دوسری شادی پر معاف کیا‘ خرچہ معاف کیا اور اپنی امی کے گھر بیٹے کے ساتھ رہنے لگی جب اس نے دیکھا کہ سب مجھے (بیوی)ہی صحیح کہتے ہیں تو اس نے مجھے بدنام کرنا شروع کردیا کہ میں غلط ذریعوں سے پیسہ کما رہی ہوں پھر گھر میں سب نے کہا جو تمہاری عزت کی حفاظت نہیں کرسکتا ایسے شخص سے قطع تعلق کرلو‘ خلع لے لو‘ میں نے خلع لے لی۔ خلع کے بعد عدت میں مجھے عبقری کا مطالعہ کرنے کو ملا میں نے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی پھر وظائف پڑھنا شروع کردیئے جس سے تنگدستی ختم ہوگئی‘ رزق میں برکت ہوگئی میں ہر فرض نماز کے بعد اوّل وآخر درود شریف اور سات دفعہ سورئہ القریش پڑھتی ہوں‘ صبح شام سورئہ المائدہ کی آیت نمبر114 پڑھتی ہوں‘قرض کے لیے یَاعَزِیْزُ کی تسبیح پڑھتی ہوں۔ رات سورئہ واقعہ پڑھتی ہوں‘ عبقری دفتر سے’’برکت والی تھیلی‘‘ ملی‘ صبح شام سورئہ کوثر پڑھ کر پھونکتی ہوں‘ اللہ کا کرم ہے کہ اللہ کی ذات کے علاوہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا۔اللہ تعالیٰ عبقری کو بہت کامرانیاں عطا کریں‘عبقری رسالے ہر ماہ ہدیہ کرتی ہوں تاکہ اوروں کا بھلا ہو جیسے مجھے روشنی ملی دوسروں کو بھی ملے جو بھی خود پڑھتی ہوں دوسروں کو بتاتی ہوں کہ یہ پڑھو دل کو بہت سکون ملتا ہے یہ بیٹی آپ کی بہت مشکور ہے۔ (ر۔ن، کراچی)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تحریر لکھنے سے پہلے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تسبیح خانہ سے مجھے بہت فیض ملا ہے اس نسبت کی وجہ سے میں اب کبھی مایوسی والے بول نہیں بولتا ہمیشہ یہ سوچتا ہوں کہ گلاس آدھا تو بھرا ہوا ہے ‘یہ نہیں کہتا کہ گلاس آدھا خالی کیوں ہے تو حضرت جی! یادداشت کمزور ہونے کی وجہ سے میں نے سوچا کہ جیسے ہی کوئی بات یاد آئے تو فوراً لکھ لیا کروں۔ اب میں تحریر لکھتا ہوں۔
ابھی میرے دوست نے 2011 کی میری ایک ویڈیو مجھے دکھائی جو اس نے چھپ کر بنائی تھی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ زین شکر کر اللہ نے تجھے تسبیح خانے کے لیے قبول کرلیا‘ ورنہ تو کیا تھا اور لوگوں کو کیا بتاتا پھرتا تھا‘ اس ویڈیو میں خود ہی دیکھ لے۔اس ویڈیو میں میں مون مارکیٹ لاہور میں واقع ایک فاسٹ فوڈ کی دکان پر بیٹھا اپنے دوستوں کے ساتھ برگر کھا رہا تھا اور کافر کا طریقہ یعنی فرنیچ ڈاڑھی منہ پر سجائے میں اپنے دوستوں کو ہنسانے کے لیے یہ کہہ رہا تھا کہ میں تمہیں منتر بتاتا ہوں ایسا منتر کہ تو کبھی بھوکا نہیں رہ سکتا تیری ساری ضرورتیں پوری ہوں گی۔ بولو بتائوںمنتر؟ تو انہوں نے کہا بتائو منتر!
میں نے کہا کہ وہ منتر ہے (اللہ کے نام پہ دے دے بابا)
اس وقت میں نے اپنے آپ کو کہا کہ میں بابا ببل گم ہوں اور بابا ببل گم کی طرف سے یہ منتر ہے جائو سڑک پر جاکر یہ منتر کہو اور دیکھو مال آتا ہے یا نہیں۔اس ویڈیو کو دیکھا اب دوبارہ یعنی آج میں تو یہ بات بھول چکا تھا ‘ دوبارہ ویڈیو دیکھی تو شرم آئی اور بعد میں ایک خوشی ہوئی۔ خوشی جس بات پر ہوئی اب میں وہ لکھتا ہوں۔ دیکھ اپنا ویڈیو والا دور اور آج کا دور کہ تسبیح خانہ سے جڑنے کے بعد تیری سوچیں کتنی پاک ہوگئیں۔
ویڈیو والا دور میرا تو آپ نے پڑھ لیا اس میں جو میں منتر بتاتا تھا وہ منتر بھی دیکھا آپ نے لیکن اب بھی میں اپنے ملنے والوں کو ایک’ منتر‘(یعنی وظیفہ ) بتاتا ہوں ایسا منتر (وظیفہ) کہ جسے پڑھنے سے وہ کبھی بھوکے نہیں مرسکتے بلکہ ان کی نسلیں بھی بھوکی نہیں مریں گی ان شاء اللہ۔ وہ منتر(یعنی وظیفہ ) جو میں بتاتا ہوں وہ درود پاک ہے۔ یہ ہے تسبیح خانے کا فیض ‘پہلے کی زندگی میں کیا منتر لوگوں کو دیا اور اب کی زندگی میں کیا منتر (یعنی وظیفہ )دیا۔ پہلے والے منتر(یعنی وظیفہ ) کو کوئی پڑھے گا تو مال ملے گا لیکن ذلت کے ساتھ اور صرف اس کے اپنے لیے نسلوں کے لیے نہیںاور آخرت کی سزا علیحدہ میرے دوسرے منتر کو اگر کوئی پڑھے گا تو اسے بھی ملے گا لیکن عزت کے ساتھ اور نسلوں کیلئے اب یہ پڑھنے والے کے یقین پر ہے کہ اس نے کتنی نسلوں کیلئے مانگنا ہے۔ سچے اللہ سے۔
میں تو دعا کرتا ہوں کہ اللہ جس نے انٹرنیٹ ایجاد کیا اس کو اور اس کی قیامت تک کی آنے والے نسلوں کو آقاﷺ کی غلامی دیدے اور جو انٹرنیٹ کے ذریعےخیر کاپیغام لوگوں تک پہنچا رہے ان کی نسلوں کو اور ان کو شاد و آباد رکھے۔ ایک وقت تھا جب یہ انٹرنیٹ میرے لیے عیب کی زندگی تھا لیکن جب سے اللہ کو تلاش کرنا شروع کیا اللہ نے میرے اسی عیب کو ہنر میں بدل دیا آج میں کماتا ہی انٹرنیٹ سے ہوں (الحمدللہ)
ایک اور فیض میں لکھنا بھول گیا کہ پہلے والا منتر میں نے لوگوں کو بتایا تب میں نے کافر کا طریقہ فرنچ ڈاڑھی منہ پر رکھی ہوئی تھی اور اب جو میں دوسرا منتر یعنی درود پاک لوگوں کو بتاتا ہوں اور ان شاء اللہ موت تک بتاتا رہوں گا یہ منتر بتاتے ہوئے میرے منہ پر سنت رسولﷺ (ڈاڑھی) سجی ہوئی ہے۔ واہ کیا فیض ہے اللہ تیرا شکر ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 955 reviews.