میںکسان تو نہیں مگر کسان دوست ٹوٹکے لیجئے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ تمام گھرانہ بہت شوق سے پڑھتا ہے‘ ہر ماہ شدت سے عبقری کا انتظار رہتا ہے‘ عبقری رسالہ کا ہر سلسلہ ہی بہت زبردست اور مفید ہے۔ کسان تو ہم نہیں ہیں لیکن گملے میں کسان دوست ٹوٹکے ضرور آزماتے ہیں‘بہترین رزلٹ ملتا ہے‘ یہ ٹوٹکے کسان بھائی اپنے کھیت میں بھی کرسکتے ہیں‘ چائے کی پتی جو استعمال کرکے پھینکتے ہیں اگر اس کو اکٹھی کرکے گملے یا پھر کھیت میں کھاد کے طور پر استعمال کریں تو پھل خوب آئے گا پودے خوب اچھی طرح بڑھیںگے۔ آزمایا ہوا ہے چاول بھگو نے کے بعد جو پانی پھینک دیتے ہیں ان کو سبزیاں دالوں کو بھگونے کے بعد جو پانی پھینکتے ہیں اس کو بھی کھیت کیلئے یا گملوں میں ڈال سکتے ہیں ایک اور آزمودہ ٹوٹکہ جس بھینس کی جلد پر کٹ لگ جائے تو اس کے زخم پر چولہے کی راکھ جو بھینس کے سوکھے گوبر(اوپلے) سے بنتی ہے ملیں‘ صرف تین دن میں آرام آجائے گا۔ اگر بکری کو خارش ہو جائے تو اس کو سرسوں کے تیل میں گندھک پیس کر مالش کریں دو تین دن میں ٹھیک ہو جائے گا۔
یہ پانی سپرے کیجئے! پیداوار میں بے پناہ اضافہ
محترم قارئین! یہ انتہائی لاجواب عمل ہے‘ خاص طور پر کسان بھائی اس کو ضرور آزمائیے! کافی کسانوں کا آزمودہ ہے۔ایک بڑے کاغذ پر ’’اَللہُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ لکھ کر پانچ سیر پانی میں دھو لیں اور اس پانی کو کھیت میں چھڑک دیں صرف ایک بار یہ عمل کریں۔ زمین کی پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔بالکل آسان ہے۔
کسان دوست عبقری کا ساتھ دیں
قارئین!آپ نے کوئی ٹوٹکہ روحانی ہو یا طبی جانوروں‘ فصلوں کی بیماری میں آزمایا ہو یا سنا ہو‘یاآپ نے گھر میں پودے لگائے ہیں یا گھرمیں پرندے یا کوئی پالتو جانور رکھا ہے تو اپنے آزمودہ ٹوٹکے ضرور بھیجیں۔ بیماری کا نام اور دوائی کا نام واضح لکھیں تاکہ دوسرے بھی آسانی سے پہچان سکیں۔ آپ کے چھوٹے سے ایک ٹوٹکے سے لاکھوں کا بھلا ہوگا اور آپ کیلئے قیامت تک کیلئے صدقہ جاریہ اس عمل میں غفلت نہ کریں۔
جانور شفاء:سالہا سال کے مسلسل تجربات کے بعد عبقری کی جانور شفاء جانوروں کیلئے اور ان کی تمام بیماریوں کیلئےہے۔ جانور کوموٹا تازہ صحت مند ‘ سدا بہار رکھنے کیلئے جانور شفاء مویشی پال حضرات کیلئےبہت ضروری ہے۔ (قیمت 130/-روپے علاوہ ڈاک خرچ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں