Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کاروبار چلتے چلتے رک جائے تو 513 بار یہ پڑھیے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!معاشرہ میں جنات کی بکھری کہانیاں سنتا اور دیکھتا ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ جنات نےعہد توڑ کر انسانوں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے میں ایسی بہنوں اور بھائیوں کیلئے یہ خاص عمل لکھ رہا ہوں‘ سب قارئین اس عمل سے فائدہ اٹھائیں۔ تجربہ شدہ عمل ہے میں اصل مقصد کی طرف آتا ہوں یہ عمل مشکل کشائی کے لیے تحفہ ہے ۔ یہ تحفہ روحانیت سے منسوب ہے۔ ایک اللہ والے کہتے ہیں سفرمیں ایک عامل سے ملاقات ہوئی اس عامل نے مجھے ایک عمل دیا جس کا نام عمل مشکل کُشاء ہے۔ انہوں نے اس عمل کی بہت تعریف کی کہ دنیا کی کوئی مشکل ہو اس کو آزمائیں۔ اب عمل کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
کاروبار چلتے چلتے رک جائے تو 513 بار یہ پڑھیے!
(۱)جن کا کاروبار چلتے چلتے رک گیا ہوتو وہ اس عمل کو 513 مرتبہ روزانہ پڑھیں۔کم از کم چالیس یانوے دن۔
دشمن نے زمین تنگ کردی ہو ‘ انوکھا عمل
(۲)جو لوگ سحر و جادو کی وجہ سے پریشان ہوں اور دشمن نے زمین تنگ کردی ہو۔ دشمنوں سے نجات پانے کے لیے اس عمل کو 583 مرتبہ روزانہ پڑھیں۔
لاعلاج امراض میںمبتلا 666 مرتبہ پڑھیں
(۳)جو لوگ لاعلاج امراض میں مبتلا ہیں اس عمل کو 666 مرتبہ پڑھیں۔
جن خواتین کے رشتے ٹوٹ جاتے ہوں!
(۴)وہ خواتین حضرات جن کے رشتے نہ ہوتے ہوں اور ہوکر ٹوٹ جاتے ہوں تو اس عمل کو 786 مرتبہ پڑھیں۔
جو قرض واپس نہ کرتے ہوں ان کیلئے
(۵)وہ لوگ جو قرض دیتے ہوں اور لوگ قرضہ واپس نہ کرتے ہوںہوتو وہ 313 مرتبہ روزانہ پڑھیں۔
جادوجنات‘ آسیب‘ پری بھوت سے نجات
(۶)جن کے گھر میں جادو جنات و آسیب، پری، بھوت اور چڑیل ہو ان سے نجات چاہتے ہوں تو اس عمل کو 555 مرتبہ روزانہ پڑھیں۔
جوڑوں کے درد سے نجات کا روحانی عمل
(۷)وہ خواتین و حضرات جن کو جوڑوں کا درد ہو ، جسم میںدرد ہو، درد کے وقت بے قراری لگی رہتی ہو تو اس عمل کو 888 مرتبہ پڑھیں۔
ناکام عاشقین کیلئے
(۸)وہ عاشق حضرات جو کسی کی محبت میں مبتلا ہوں اور ناکام ہوتے ہوں تو اس عمل کو 450 مرتبہ روزانہ پڑھیں۔یاد رہے پڑھنا صرف جائز مقصد کیلئے ہے‘ ورنہ نقصان ہوگا۔
پرائیویٹ سکولوں کیلئے لاجواب عمل
(۹)تسخیر خلق رجوع خلائق پرائیویٹ سکولوں کے لیے تسخیر خلق کی ضرورت ہوتو اس عمل کو 1009 مرتبہ روزانہ پڑھیں بلکہ ہزاروں مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
کم از کم 90 دن میں مقصد پورا
ایک مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کم از کم مدت 90 دن تک ہے اس کو پڑھیں اس عمل سے پہلے اوّل آخر درود شریف 92,92 مرتبہ پڑھنا لازم ہے۔
عمل یہ ہے:
یَااَللہُ یَااَللہُ یَااَللہُ اَدْرِکْنِیْ ِ بِـحَقِّ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی آلِ مُـحَمَّدٍ

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 950 reviews.