محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اگست 2016ء کے رسالے میں ایک تعویذ چھپا تھا جس کو میں نے آزمایا اور صرف پانچ ہفتوں میں میرا پیٹ کم ہوگیا تعویذ کے استعمال کا طریقہ یہ تھا کہ رات کو سونے سے پہلے اور صبح اٹھ کرتعویذدائرے میں اپنے پیٹ پر تھوڑی دیر پھیریں۔ پہلے دن سے ہی پیٹ کم ہونا شروع ہو جائے گا اگرتعویذپھٹ جائے تو اس کو جلا دیں اور دوبارہ تعویذبنالیں۔ نقش کم از کم ہتھیلی جتنے کاغذ پر پرلکھیں۔ نقش یہ ہے:
میرا ایک اور تجربہ یہ ہے جب بھی کھانا بناتی ہوں ’’یَاخَالِقُ یَا مُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ‘‘ پڑھتی ہوں۔ صرف گیارہ بار پڑھنے سے کھانا بہت لذیذ بنتا ہے۔ حکیم صاحب کچھ عرصہ سے مجھ پر جنات کے اثرات ہیں۔ حکیم صاحب آپ کا دیا ہوا افحسبتم اور اذان والا عمل پڑھ رہی ہوں۔ دن بدن طبیعت بہتر ہورہی ہے۔ رات کو سوتے ہوئے جسم پر دبائو پڑتا تھا۔ جنات مجھے ناپاک کردیتے تھے نماز میں رکاوٹ ڈالتے تھے معدہ بہت خراب رہتا تھا ہر ہفتے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا تھا ہر وقت کمزوری محسوس ہوتی تھی۔ اب یہ تمام مسائل آہستہ آہستہ کم ہورہے ہیں۔
جادو کی وجہ سے لوگوں سے چھپتی پھرتی تھی
حکیم صاحب آپ سے بیعت ہوں آپ کے درس سن کر بہت سکون ملتا ہے۔ بہت سے گناہوں سے نجات ملی۔ جادو کی وجہ سے میری ذہنی حالت بہت خراب ہوچکی تھی۔ لوگوں سے ملنے کا دل نہیں کرتا تھا۔ لوگوں سے چھپتی پھرتی تھی۔ احساس کمتری کا شکار تھی۔ آپ کے درس سے میری ذہنی حالت اب بالکل ٹھیک ہے۔ اب میں ہر قسم کے حالات کا سامنا کرلیتی ہوں۔ ہر حالت میں رب کا شکر ادا کرتی ہوں۔ حکیم صاحب مجھ سے ایک بہت بڑا ظلم ہوگیا ہے اور یہ احساس مجھے آپ کے درس سن کر ہوا۔ میں نے سولہ سال کی عمر میں اپنی بھنویں تراشنا شروع کردی تھیں۔ اب میں اس گناہ کو چھوڑنا چاہتی ہوں۔ بچپن سے میری بھنویں بہت گھنی تھیں۔ ماتھے پر بھی بہت بال تھے۔ بھنویں بار بار کاٹنے کی وجہ سے اور گھنی ہوگئی ہیں۔ بہت موٹے بال آتے ہیں۔ ہر دفعہ اس بات کا عزم کرتی ہوں کہ اگلی دفعہ اپنی بھنویں نہیں کاٹوں گی پر مجھ سے یہ گناہ بار بار ہو جاتا ہے۔ موٹے بالوں کی وجہ سے چہرے کا رنگ بہت خراب لگتا ہے۔ اگر میرے یہ بال ختم ہوسکتے ہیں تو اس کا کوئی حل بتائیں میں نہیں چاہتی میرا یہ گناہ میری نسلوں میں منتقل ہو جائے میں اپنی نسلوں کو ایمان اعمال کی زندگی سکھانی چاہتی ہوں۔ اپنے رب کے حکم پر پورا چلنا چاہتی ہوں۔ میں گناہوں سے پاک صاف ہوکر اپنے سسرال جانا چاہتی ہوں براہ مہربانی اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں ۔ اپنے اس گناہ پر رب سے بہت شرمندہ ہوں دل سے شرمندہ ہوں مجھے اس گناہ سے نکال لیں نہیں تو بڑھاپے میں چہرہ بہت بھیانک ہوجائے گا۔ (ص،ل۔راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں