فیملی پلاننگ کیلئے:حکمائے دہلی فیملی پلاننگ کیلئے ’’ارنڈ‘‘ کا بیج کھلایا کرتے تھے۔ بعدطہارت نہار منہ کیلے میں رکھ کر ایک بیج کھلا دیں سال بھر تک حمل نہیں پڑے گا اور ماہواری بھی جاری رہے گی۔ دو بیج کھلائیں تو دو سال تک دو سے زیادہ نہ کھلائیں بانچھ پن کا خطرہ ہے۔ جئے پوری گھوں گیچی (سناروں کے پاس ہوتی ہے) اور جگنو کا روشن والا حصہ اگر کھلایا جائے اسکی بھی یہی تاثیر ہے۔ یہ بعض کتب میں حکماء کے آزمودہ ٹوٹکے ہیں۔
کتے کے کاٹنے کا علاج:بنگلہ دیش میں میٹرک کا طالب علم تھا ہمارے دسویں کے کلاس ٹیچر تین عدد کیلے منگواتے تھے اور گھر جاکر اسکا ایک پہلو والا چھلکا چھیل کر اس میں ’’کیچوا‘‘ رکھ کر چھری سے ٹکڑے ٹکڑے کرکے چھلکا بند کردیتے تھے دوسرے دن بلاتے تھے اور تین دن کھلاتے تھے کتے کے کاٹے کا علاج یعنی مریض کو انجکشن لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔گردے کی پتھری کیلئے:گردے میں پتھری ہوجائے تو جگنو کے روشن ہونے والے حصے کو تین دن نہار منہ کیپسول میں رکھ کر کھلانے سے پتھری خارج ہو جاتی ہے۔ سیالکوٹ میں ایک شخص گردے کی پتھری کی دوا بالکل مفت دیتا تھا‘ بے شمار لوگوں کی پتھری اس دوا سے خارج ہوئی‘ جب اس سے یہ راز لیا گیا تو وہ کیپسول میں جگنو ڈال کر دیتا تھا‘ لوگوں کو اسی سےشفاء مل جاتی تھی۔ (خواجہ محمد لاکن شاہ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں