محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کا ایک سال سے قاری ہوں۔ اللہ پاک آپ کی سعی کو قبول فرمائے جو آپ انسانیت کیلئے کررہے ہیں۔ میں نے مانسہرہ شہر اور پھر علاقہ ’تناول‘ میں حجامہ کا چھوٹا سا کلینک بنایا ہوا ہے‘ حجامہ کے ذریعے اور روحانی اعمال کے ذریعے لوگوں کا علاج کرتا ہوں اب تک بے شمار لوگوں کو اللہ پاک نے صحت دی ہے۔ میں اپنے قیمتی تجربات عبقری قارئین کی نذر کرنا چاہتا ہوں جس میں روحانی اعمال اور تعویذات ہیں۔
اکہتر (۷۱) امراض کا زبردست علاج
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدٍ بِعَدَدِ کُلِّ دَائٍ وَّدَوَائٍ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ
زکوٰۃ:شب جمعہ یعنی جمعرات کے دن عشاء کے بعد1400 مرتبہ پڑھنا ہے۔
علاج: اوّل و آخر درود قادری’’ اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُـحَمَّدٍ وَّآلِہ وَعِتْرَتِہٖ بِعَدَدِ کُلِّ مَعْلُوْمٍ لَّکَ‘‘ پڑھنا ہے۔ درمیان میں پیچھے درج شدہ درود گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے پڑھ کر پانی پر دم کریں اور وہ پانی مریض گیارہ دن تک استعمال کرے یعنی جتنا پانی پینے کے لیے نکالے اتنا اور ڈال دینا ہے۔ پھر گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور اس پانی سے مریض غسل کرے۔
یہ 71 امراض کا مجرب علاج ہے ان امراض میں شوگر، یرقان کی تمام اقسام بلڈپریشر، پتھری یہاں تک کہ کینسر بھی شامل ہے۔ یہ عمل میں نےایک درویش کی کتاب سے لیا ہے‘ اس درویش نے 130 سال عمر پائی‘ یہ درویش بہت بڑے عالم تھے۔ نہایت صاحب کمال بزرگ تھے۔ ان کے تجربات سے بھرپور ان کی پرانی کتاب سےیہ عمل لیا۔
خونی و بادی بواسیر کا تعویذ
الحمدللہ آج تک جس مریض کو بھی دیا ہے اللہ پاک نے صحت یابی عطا فرمائی ہے۔
استغفراللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ
سبحان اللہ و بحمدہ بستم بستم بستم ھذا نقش کی
خونی و بادی بواسیر یاقابض یاقابض یاقابض
یا اللہ شافی
اس طرح کے دو تعویذ سیاہ روشنائی یا زعفران وگلاب کی سیاہی سے بناکر ایک تعویذ موم جامہ کرکے گلے میں ڈالنا ہے دوسرا تعویذ اکیس دن تک پانی میں استعمال کرنا ہے یعنی جتنا پانی پینے کے لیے نکالیں اتنا ہی اورڈالنا ہے۔
گیس، قبض، جوڑوں کے درد کیلئے مجرب نسخہ
میرے پاس معدے کا علاج ہے آج تک جس مریض کو بھی دیا ہے اللہ پاک نے اس کو شفاء دی ہے۔ معدے کی جلن، معدے کی گرمائش جو کسی دوائی سے نہ جاتی ہو۔ گیس، قبض، جوڑوں کے درد کے لیے انتہائی مجرب نسخہ ہے۔ ملٹھی پائوڈر، سونف، سورنجاں شیریں، کوزہ مصری چاروں چیزیں ہموزن لیکر پائوڈر بناکر مکس کرکے محفوظ رکھ لیں۔ چائے والا چمچ صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں