محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ ہمارے سروںپر سلامت رکھے۔ آپ جو نیک کام کررہے ہیں اللہ تعالیٰ ایسے ہی آپ کو دن دگنی‘ رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ کچھ عمل عبقری رسالہ کی نذر کرنا چاہتا ہوں۔
جادو ختم کرنے کیلئے
آیت الکرسی اکتالیس مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ بالٹی میں پانی ڈالیں اس میں اکتالیس بیری کے پتے ڈالیں اور بالٹی میں شہادت والی انگلی دائیں رخ سے پھیرنی شروع کریں یعنی طواف کی طرح اور اکتالیس مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر پانی پر دم کریں اور اس سے نہائیں ان شاء اللہ جادو ختم ہو جائے گا۔
پندرہ شعبان کی شب کا عمل
سحر توڑنے کے لیے شب برأت پندرہ شعبان رات کو عشاء کی نماز کے بعد سات بیری کے پتے لے کر پانی میں ابال لیں بالٹی میں حل کر لیں ان شاء اللہ سحر آسیب ختم ہو جائے گا (یہ عمل سال میں شب شعبان میں صرف ایک دفعہ کرنا ہے)
سحر ختم کرنے کے لیے
پانی کی بوتل پر صبح فجر کے وقت الحمد شریف، آیت الکرسی، سورئہ بقرہ کا آخری رکوع اور چاروں قل پڑھ کر دم کریں سات دن تک روزانہ دم کریں اور سارا دن صرف اسی بوتل سے پانی پئیں سحر آسیب ختم ہو جائے گا مجرب ہے۔
سحر وآ سیب ختم کرنے کیلئے
تین دن ایک کمرے رہیں کسی سے کلام نہیں کرنا عبادت میں مشغول رہیں کھانے کیلئے صرف کھجوریں، انار اور انگور استعمال کرنا ہے اور پانی۔ سحر آسیب ختم کرنے کیلئے بہت مفید ہے۔
یادداشت تیز کرنے کیلئے نسخہ
بادام سات گریاں‘ سفید مرچ سات یا دس دانے، سونف تھوڑی سی لے کر رات کو پانی میں بھگو دیں صبح نہار منہ باریک کرکے حسب ضرورت کھائیں۔
جادو کا شک ہے تویہ آیت پڑھ لیجئے!
(۶)قُلْنَا لَا تَـخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰى۔وَ اَلْقِ مَا فِیْ یَـمِیْنِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْا اِنَّمَا صَنَعُوْا كَیْدُ سٰـحِرٍ وَ لَا یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰى (سورئہ طہٰ۶۸تا ۶۹) اگر کسی کو شک ہوکہ اس پر جادو کیا گیا ہے یا علامات محسوس ہورہی ہوں تو جادو کے اثر کو ختم کرنے کیلئے درج بالا آیات گیارہ دن تک سودفعہ پڑھ کر اپنے اوپر پھونکیں اس دعا کے دوران کوئی دوسرا عمل نہ پڑھیں۔
دم کریں جادو ٹوٹ جائے گا
20 مرتبہ سورئہ الناس اوّل آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کریں سحر ٹوٹ جائے گا۔ ان شاء اللہ۔ (محمد طاہر، اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں