Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میاں بیوی کی ناچاقی دور اور شدید محبت کا تعویذ!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے ماہنامہ عبقری کی قاریہ ہوں اور استفادہ حاصل کرتی ہوں۔ لفظ عبقری کا تجسس دل میں پیدا ہوا۔ قرآن مجید کی سورئہ الرحمن میں آیت 55 میں عبقری کا ترجمہ ذہن نشین کر کے حاشیہ پر تفسیر کا مطالعہ کیا۔ مختلف تفاسیر و لغات کے معنی دیکھے۔ عبقری، نادر، عجیب، خوبصورت چیز ہے۔ تفسیر قابوس کے مطابق جس میں کمال ہو قابل توصیف و تعریف۔ میرے دل میں اس کی تڑپ پیدا ہوئی کہ میں بھی اس میں شمولیت کی سعی کروں۔ چونکہ میں ایم اے عربی کی ٹیچر ہوں اور ایک روحانی عاملہ بھی ہوں لہٰذا ذوق و شوق کے پیش نظر اسماء الحسنیٰ میں سے ایک اسم مبارک کا احسن نسخہ آپ کے رسالہ عبقری کے توسط سے پیش کرنے کی جسارت کررہی ہوں۔ روز مرہ زندگی میں مختلف مسائل درپیش ہوتے ہیں مثلاً قرض، افلاس، غربت، بیکاری، بے روزگاری، ازدواجی مسائل، شادی بیاہ، میاں بیوی کی ناچاقی، باہمی لڑائی جھگڑا، زبان درازی، مارکٹائی، فریقین کی بے راہ روی، اولاد کانہ ہونا، اولاد کی نافرمانی، تعلیم سے فرار، جوان لڑکے‘ لڑکیوں کی شادی وغیرہ۔ بسیار مسائل انسان ایسے پریشان کن حالات سے لاچار و بے قرار ہے۔ فرمان الٰہی:لَا رَطْبٍ وَّلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ تمام مشکلات، امراض کا حل قرآن مجید میں ہے۔
اس دور میں میاں بیوی کی ناچاقی کی محبت کی جگہ نفرت جس سے اکثر اوقات نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔ خاندان کے خاندان برباد ہوجاتے ہیں لہٰذا میاں بیوی کی باہمی محبت کا ایک نایاب عمل قارئین عبقری کی خدمت میں برائے استفادہ پیش کررہی ہوں۔ شرائط: (۱)صرف اپنی ذات کیلئے خود تیار کرسکتے ہیں۔ زعفران و عرق گلاب اور کاہی یا سرکنڈا کے قلم سے لکھیں مزید لکڑی کے قلم یا عام پوائنٹر سے بھی لکھ سکتے ہیں۔ (۴)جسم و لباس پاک ہو او ر باوضو لکھا جائے۔اس تعویذ کو لکھنے کے بعد کسی بھی پھل دار درخت سے لٹکادیں‘ بازو میں باندھ دلیں یا اپنے تکیے میںسی لیں۔کچھ ہی دنوں میں محبوب(بیوی یا شوہر) کتنا ہی روٹھا ہو آپ کی طرف پلٹ آئے گا۔حوالہ تعویذ: مجربات دہلوی‘ علامہ یعقوب مجددی دہلوی‘ مطبوعہ یعقوبی پریس دہلی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 939 reviews.