عورتوں سے حسن سلوک کرو!
قریبی رشتہ داروں کو دیتے رہا کرو
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص بھی اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے جب بھی کوئی معاملہ درپیش ہوتو اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے اور عورتوں کے ساتھ خیر کا سلوک کرو، اس لیے کہ عورت تو پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی میں سب سے زیادہ ٹیڑھی اونچی پسلی ہے اگر تم اسے سیدھا کرنے چل پڑے تو اسےتوڑ بیٹھو گے اور اگر یونہی چھوڑ دو گے تو ہمیشہ ٹیڑھی ہی رہے گی۔ لہٰذا عورتوں سے حسن سلوک کیا کرو۔ (صحیح مسلم شریف: 3627 باب الوصیۃ بالنساء)
٭کسی کے جرم کا ذمہ دار کوئی دوسرا نہیںحضرت ابو رشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپﷺ خطبہ دیتے ہوئے فرما رہے تھے کہ دینے والے کا ہاتھ اوپر ہوتا ہے، اپنی والدہ، والد، بہن، بھائی اور درجہ بہ درجہ قریبی رشتہ داروں کو دیتے رہا کرو۔ اسی اثناء میں بنو ثعلبہ بن یریوع کے کچھ آگئے۔ جنہیں دیکھ کر ایک انصاری کہنے لگا۔ یا رسول اللہ (ﷺ) یہ وہی یربوعی لوگ ہیں جنہوں نے فلاں آدمی کو قتل کیا تھا۔ نبی کریمﷺ نے دو مرتبہ فرمایا: یاد رکھو! کسی شخص کے جرم کا ذمہ دار کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا۔ 17634 (مسند احمد بن حنبل)
اللہ کی پکڑ
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ حد سے تجاوز کرنے والے کو مہلت دیتا رہتا ہے لیکن جب پکڑتا ہے تو پھر نہیں چھوڑتا (یعنی مہلت نہیں دیتا) بیان کیا کہ پھر آپﷺ نے آیت کی تلاوت فرمائی اور آپ کے پروردگار کی پکڑ اسی طرح ہے، جب وہ بستی والوں کو پکڑتا ہے جو (اپنے اوپر) ظلم کرتے رہتے ہیں، بے شک اسی کی پکڑ بڑی تکلیف دہ ہے (اور) بڑی سخت ہے۔ ‘‘ 1797 (صحیح بخاری شریف: بابا قولہ و کذلک اخذ ربک الخ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں