اللہ نے رنگ دیا:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو نو سال ہوچکے تھے مگر اولاد کی نعمت سے محروم تھی‘ میرے اور میرے شوہر دونوں کے ٹیسٹ نارمل تھے‘ ہر ڈاکٹر ہمیں ’اوکے‘ کی رپورٹ دیتے ہوئے یہی کہتا کہ میڈیکلی آپ بالکل ٹھیک ہیں بس اب دعا کریں۔نجانے کیا رکاوٹ تھی‘ کونسی بندش تھی کہ حمل نہ ٹھہرتا تھا۔ میری ساس صاحبہ عبقری رسالہ پڑھنا شروع ہوئیں۔ پھر ہر جمعرات کو درس میں مجھے بھی اپنے ساتھ لاتیں‘ ایک جمعرات ہم درس سن کر تسبیح خانہ سے باہر نکلیں تو ایک خاتون نے ہمیں ایک کتابچہ دیا‘ جسے میری ساس صاحبہ نے لے کر مجھے پکڑا دیا‘ گھر آکر میں نے پڑھاتو اس میں بہت اچھے وظائف تھے‘ اس کا نام تھا ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘۔ اگلی جمعرات وہ خاتون مجھے ملی‘ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے گزشتہ جمعرات کتابچہ کیوں تقسیم کیا؟ انہوں نے میری طرف مسکراتے ہوئے دیکھا اور کہنے لگیں: میری بیٹی کہ تین بچے ہوئے تینوں پیدائش کے چند ہفتوں کےا ندر اندر وفات پاگئے‘عبقری رسالہ میں اس کتابچہ کے متعلق پڑھا‘ میری بیٹی کا نواں مہینہ چل رہا تھا‘ میں نے بچے کی تندرستی و درازی عمر بالخیر کی نیت کرتے ہوئے یہ کتابچہ ہر ماہ صرف 100 عدد تقسیم کرنا شروع کردیا‘ آج میرا نواسہ چھ ماہ کا ہوچکا ہے۔بالکل صحت مند اور خاندان بھر کی رونق ہے۔ بس یہ سننا تھا کہ میں اسی روز درس سننے کے بعد عبقری دواخانہ میں گئی‘ 500 کتابچہ لیا اور اگلے دن شوہر کے ذریعے تقسیم کروادیا‘ دیگر اعمال جو تسبیح خانہ سے ملےان کے ساتھ ساتھ ہر ماہ کتابچہ تقسیم کرنے والا عمل بھی کرتی رہی ‘تیسرے مہینے اللہ کریم نے کرم فرمادیا اور میری گود ہری ہوگئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج میں دو ماہ کی بیٹی کی ماں ہوں‘اب بھی ہرماہ یہ کتابچہ ضرور تقسیم کرواتی ہوں۔(اہلیہ عمران‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں