Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رنگوں سے خوشگوار اور تر و تازہ زندگی کی تلاش

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2007ء

انسانی مزاج پر رنگو ں کے اثرات آپ کو کونسا رنگ پسند ہے ؟ آپ سے زندگی میںکتنی ہی بار یہ سوال کیا گیا ؟ رنگو ں کی پسند سے اکثر انسانو ں کی مزاجی خصوصیات کا اندازہ بھی لگایا جا تا ہے ۔ مثلا ً سرخ رنگ مزاج کی شوخی اور زندہ دلی کی علا مت سمجھا جا تاہے ۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رنگ بذات خود ہماری طبیعت اور احساسات پر اثر انداز ہو تے ہیں یا وہ یا دیں اور باتیں اثر انداز ہو تی ہیں جن کا رنگو ں سے گہرا تعلق ہو تاہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مختلف رنگو ں سے منعکس ہو کر جو روشنی ہمارے دما غ میں پہنچتی ہے وہ دماغ پر مختلف انداز سے اثر انداز ہو تی ہے مثلا ً سرخ رنگ سے ذہن کو انگیخت ملتی ہے اور نیلے رنگ سے سکون پہنچتا ہے ۔ رنگوں کے باعث ذہن میں پیدا ہونے والے ردعمل میں بعض یا دوں اور بعض ذاتی تجربو ں کے باعث اکثر شدت پیدا ہوجا تی ہے ۔ مثلا آپ کی زندگی کا ایک تلخ دور جس کمرے میں گزرا اس میں زرد رنگ کا غلبہ تھا ۔ اس کا اثر یہ ہو گا کہ ممکنہ طور پر آپ زرد رنگ سے نفرت کرنے لگیں گے ۔ اسی طر ح اگر اس وقت آپ کے کمرے پر گلا بی رنگ غالب رہا ہو کہ جب آپ نے پہلی بار کسی سے محبت کی ہو تو عین ممکن ہے کہ گلا بی رنگ ہمیشہ آ پ کے مزاج پر اچھا اثر ڈالے ۔ اکثر لو گ ہمہ وقت ایک ہی رنگ کا لبا س پہنتے ہیں ۔ ہو سکتاہے اس کی وجہ یہ ہو کہ اس رنگ سے ان میں اعتماد پیدا ہوتا ہے ۔ اور ان کی طیبعت خوش ہو تی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہم رنگو ں سے کس طر ح فائدہ اٹھا سکتے ہیں ؟ پہلے یہ غورکیجئے کہ آپ کی زندگی میں کن رنگو ں کو زیا دہ دخل ہے اور آپ پر ان کا رد عمل کیا ہو تا ہے ۔ اپنے لباس کا جائزہ لیجئے اور یہ دیکھیے کہ آپ مختلف رنگ کا لباس پہن کر کیا محسوس کر تے ہیں ؟ آپ کے سب سے زیادہ پسندیدہ رنگ کو ن سے ہیں اور کن رنگو ں کو آپ کم پسند کرتے ہیں ؟ کیا مختلف رنگ پہننے کے بعد آپ کے احساسات اور جذبات بھی مختلف ہو تے ہیں اور کیاکچھ رنگ ایسے بھی ہیں جنھیں آپ بالکل استعمال نہیں کرتے ؟ مختصر یہ کہ ایک ہفتے تک یہ غور کیجئے کہ آپ نے کون کون سے رنگ پہنے اور ان کا آپ پر کیا اثر ہوا ، ذہنی طور پر بھی اور جسمانی طور پر بھی ؟ پھر اپنے گھر اور ارد گر د کے ماحول پر بھی نظر ڈالیے اور یہ غور کیجئے کہ مختلف رنگ آپ کی مزاجی کیفیت پر کس طر ح اثر انداز ہو تے ہیں ؟ کچھ دن تک اس طر ح غور کرنے سے ہمیں اندازہ ہو جائے گا کہ کو ن کون سے رنگ ہمارے لیے اچھے ہیں اور کون کو ن سے برے ۔ کن رنگوں سے ہم خوش ہوتے ہیں اور کن سے نا خوش ۔ کن سے ہماری توانائی بڑھتی ہے او ر کن سے تھکن کا احساس ہو تا ہے۔ کن سے ہم مستعد محسوس کرتے ہیں اور کن سے سست؟ جب آپ یہ بات اچھی طرح جان لیں گے تو پھر اپنی مزاجی اور جسمانی کیفیت کو بہتر بنانے کے لیے رنگوں میں منا سب تبدیلی کر سکیں گے ۔ کمرے کے رنگو ں میں ، لبا س کے رنگو ں میں اور اپنے استعمال کی چیزو ں کے رنگوں میں مناسب رد و بدل سے ہم اپنے ذہنی سکو ن کو تلا ش کر سکتے ہیں جس کا جسمانی صحت پر بھی اچھا اثر پڑے گا ۔ اسے رنگی معالجہ یا علاج بالالوان ( Colour Therapy ) کا نام دیا گیا ہے ۔ آئیے اب رنگو ں کے اثرات پر ایک نظر ڈالیں : سرخ رنگ : جسمانی سرگرمی ، توانائی ، احساس تحفظ ، استحکام ، خود اعتمادی اور گرم جو شی میں اضا فہ کر تاہے ۔اگر آپ تھکن یا کم زوری محسوس کریں تو سر خ رنگ استعمال کریں تو بھی یہ رنگ منا سب ہے ، لیکن جب آپ غصے میں ہو ں یا جذبات میں جارحیت ہو یا آرام کرنا چاہیں تو سرخ رنگ کے استعمال سے گریز کریں۔ زرد رنگ: ذہنی کار کر دگی ،قوت ارادی ، الفا ظ کے ذریعے سے لو گو ں کو قائل کرنے میںممد ہوتاہے اور ذہنی ابہا م کو دور کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔ جس وقت ذہنی تھکن زیادہ ہو یعنی آپ فےصلہ نہ کر پار ہے ہوں ، یا دداشت اور توجہ مرکو ز کرنے کا مسئلہ ہو، اعصابیت کا مسئلہ ہو ، خو ف کا احساس ہو یا نا امیدی کا سامنا ہو تو زرد رنگ بہتر رہے گا ۔لیکن اگر بے چینی محسوس ہورہی ہو، کچھ جارحیت کی کیفیت محسوس ہو رہی ہو یا آپ آرام کرنا چاہ رہے ہو ں تو اس رنگ سے گریز کیجئے ۔ سبز رنگ : مثبت احساسات ، حسیت اور جذبہ رحم میں اضافہ کر تا ہے۔ اگر باہمی تعلقات میں کھنچاﺅ ہو اور آپ سکون چاہتے ہوں تو سبز رنگ کو آزمائیے ۔ نیلا رنگ : اگر ذہن کو کوئی دھچکا پہنچے یا کسی با ت سے پریشانی یا خفت کا احساس ہو تو یہ رنگ ذہنی اور جسمانی سکون کا با عث ہوتا ہے او ر جذبات کی شد ت کو کم کر تا ہے ۔ اگر سردی محسوس ہو رہی ہو اور کپکپی چڑھی ہو تو یہ رنگ استعمال نہ کیجئے ۔ گہرے نیلے رنگ : اس رنگ سے پورے جسم میں ہا رمون کی کا رکر دگی بڑھتی ہے ، تخیل اور نفسیا تی صلا حیتو ں میں اضافہ ہو تا ہے۔ اگر آپ کسی بات کو واضح طور پر سوچنا چاہتے ہیں ، آپ بے چین ہیں یا اپنے اعصاب کو سکو ن پہنچا نا چاہتے ہیں تو یہ رنگ استعمال کیجئے ۔ اگر آپ افسر دہ اور مضمحل ہیںیا آپ کو ڈراﺅنے خوا ب آرہے ہو ں تو اس رنگ سے گریز کیجئے ۔ اودااور بنفشی : دونو ں رنگ تخلیقی صلاحیتوں ، تخیل ، فن کا رانہ صلا حیت اور بلند خیا لی میں اضافہ کر تے ہیں ۔ ا گر آپ کے ذہن میں ابہا م ہو ، ذہنی اضمحلا ل میں مبتلا ہو ں ، خود اعتمادی میں کمی آجائے یا دوسروںپر اعتماد کم ہو نے لگے تو یہ رنگ آزمائیے ۔ نارنجی رنگ: ہماری جسمانی اور جذباتی توانائی میں اضافہ کرتا ہے اور بھو ک بڑھا تا ہے ۔ اگر کوئی شخص سستی ، ذہنی اضمحلا ل، اکتاہٹ محسوس کر رہا ہو تو یہ رنگ اچھے اثرات مرتب کر ےگا ۔ جنسی لذت میں کمی یا جنسی خواہش میں کمی پر بھی نا رنجی رنگ کا اچھا اثر پڑتا ہے ۔ اس رنگ سے طبیعت میں مسرت اور شوخی کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔ جب آرام کی خواہش ہو تو یہ رنگ استعمال نہ کیجئے ۔ یہ اصول یاد رکھیے کہ تیز اور شو خ رنگو ں سے توانائی میں اضافہ ہوتاہے ۔ مختصر یہ کہ رنگوںکے ہمارے ذہن و جسم پر مختلف اثرا ت مر تب ہوتے ہیں لہذا ہمیں اپنی مزاجی کیفیت اور اردگرد کے حالات کا جائزہ لیکر رنگو ں کا انتخاب کرنا چاہیے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 118 reviews.