محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے ساتھ والے گھر میں ایک فیملی کرایہ پرآئی‘ کچھ عرصہ میں میری اہلیہ اور ان کی اہلیہ کی آپس میں کافی سلام دعا ہوئی‘ میری اہلیہ نے ان کو عبقری رسالہ ہدیہ کیا تو انہیں بہت پسند آیا‘ اور عبقری کی وجہ سے ان دونوں کی دوستی ہوگئی۔ میری اہلیہ کو حیرت اس وقت ہوئی جب اس نیک خاتون نے بتایا کہ میں عاملہ ہوں‘ اور بہت سے عمل میرے آزمودہ ہیں‘ لوگوں کی فی سبیل اللہ جتنا ممکن ہوسکے مدد کردیتی ہوں۔ میری اہلیہ نے گھر آکر مجھے بتایا‘ میں نے اپنی اہلیہ کو کہا کہ اگر ان کے پاس کچھ ایسے عملیات‘ تعویذات یا نقش ہیں جن سے مخلوق خدا کا بھلا ہوسکتا ہے تو ان سے کہیے کہ عبقری میں لکھیں لاکھوں کا بھلا ہوگا اور ان کیلئے صدقہ جاریہ۔ میری اہلیہ نے جاکر ان سے بات کی‘ پہلے تو وہ آئیں بائیں شائیں کرتی رہی‘ مگر چند ہفتے بعد خود ہی عبقری کا مسلسل مطالعہ کرنے کے بعد انہوں نے میری اہلیہ کو بتایا کہ لوگ اس رسالہ میں ایسے ایسے راز بتا دیتے ہیں کہ جو کروڑوں خرچ کرکے اور سالہا سال کی محنت کے بعد بھی کسی کو نہیں ملتے ‘ میں تو اکثر حیران ہوتی ہوں کہ یہ بات تو سات پردوں میں چھپا کر رکھنے والی تھی لوگ کیسے اپنا دل اتنا بڑا کرلیتے ہیں‘ ان کی یہ بات سن کرمیری اہلیہ نے ان سے عرض کیا اسی لیے تو میں کہتی ہوں کہ آپ بھی اپنے سینے کے راز عبقری میں لکھا کریںلاکھوں لوگوں کا بھلا ہوگا‘ اللہ کریم آپ کی پریشانیاں اور مشکلات بھی دور فرمادیں گے۔
بیٹھے بیٹھے اچانک بولیں‘ چلیں پھر ٹھیک ہے میں آج آپ کو ایسا آزمودہ نقش دیتی ہوں کہ جوبچوں کے جملہ امراض کے لیے انتہائی لاجواب ہے‘ بس بنائیں اور بچے کے گلے میں پہنادیں‘ ان شاء اللہ بچہ بے شمار امراض سے محفوظ رہے گا۔ جہاں میں پہلے رہتی تھی بہت خواتین مجھ سے یہ تعویذ بنوا کر لے جاتیں اور اپنے بچوں کے گلے میں پہنادیتیں ان کا بچہ رونا چھوڑ دیتا‘ ضد کرنا چھوڑ دیتا‘ بچوں کا پیٹ خراب زیادہ ہوتا تھا وہ ختم ہوگیا‘ بعض بچوں کو سوکڑا کی بیماری تھی وہ اس تعویذ سے ختم ہوئی‘ یہ ایک نقش ہی بے شمار امراض میں انتہائی مؤثر ہے۔ میری اہلیہ نے خوشی خوشی ان سے یہ تعویذ لیا اور ایسے گھر آئیں جیسے کوئی بہت بڑا میدان مار کر آئی ہو‘ مجھے دیا کہ صبح پہلا کام یہ کریں کہ یہ نقش عبقری دفتر پہنچادیں‘ نقش لیتے ہی میں یہ تحریرلکھنے بیٹھ گیا۔ قارئین ! میں نےاب تک یہ نقش نہیں آزمایا‘ آپ کی امانت جیسے ہی مجھے ملی آپ تک پہنچانے کی تگ و دو میں لگ گیا ہوں‘ ان شاء اللہ بہت جلد یہ نقش عبقری رسالہ کے ذریعے آپ کو مل جائے گا۔
اس نقش کو لکھ کر بچے کے گلے میں ڈال دیں۔ بچہ ہر قسم کی عوارضات سے محفوظ رہے گا۔
محمد شہزاد‘ لاہور
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں