Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پلس کے نشان کا نقش!انوکھے کرشمات‘ لاجواب حفاظت

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میرا تمام گھرانہ بہت شوق سے پڑھتا ہے‘ اس میں موجود اعمال‘ وظائف‘ مسنون دعائیں اور طبی ٹوٹکےو نسخہ جات بہت فوائد دے جاتے ہیں‘ ہماری بہت سی پریشانیاں‘ مسائل اور الجھنیں ان اعمال اور نسخہ جات سے دور ہوئی ہیں۔میں ان تمام قارئین کیلئے دعائیں کرتی ہوں جو عبقری میں اپنے تجربات و مشاہدات شیئر کرتے ہیں۔ میں بھی عبقری قارئین کو ایک بہت ہی پرتاثیر طاقتور عمل ہدیہ کررہی ہوں‘ مجھے  یہ عمل میرے ماموں نے بتایا تھا میں نے کئی بار آزمایا بہت مجرب پایا بہت ہی طاقتور عمل ہے۔یہ عمل میرے ماموں کو دوران سفر ایک مسافر نے بتایا تھا ۔ ماموں نے بھی کئی بار کیا ہر بار سوفیصد اثر پایا عمل یہ ہے۔ جب بھی شدید بارش، آندھی یا طوفان کے آسمان پر اثرات ہوں تو گیارہ دفعہ اوّل آخر درود شریف کوئی بھی پڑھیں اور درمیان میں گیارہ دفعہ سورئہ فاتحہ ہر دفعہ بسم اللہ کے ساتھ پڑھیں مزید بسم اللہ الرحمن الرحیم کی ’’م ‘‘کو الحمد اللہ رب کی’’ل‘‘ کے ساتھ ملا کر پڑھیں ملحمد اللہ رب العالمین پڑھیں۔ یعنی اوّل آخر درود شریف گیارہ مرتبہ، درمیان میں سورئہ فاتحہ، بسم اللہ گیارہ مرتبہ اس طرح پڑھ کر آسمان پر چاروں طرف (+) جمع کے نشان لگائیں چاروں طرف مغرب، شمال، جنوب، مشرق چاروں سمتوں کی کوئی ترتیب نہیں بس چاروں طرف خلا میں (+)جمع کے نشان ہاتھ کی انگلی سے لگائیں اور تصور کریں کہ میں نے اللہ کے نام کی برکت سے آندھی، بارش، طوفان کو روک دیا۔ میں نے نہیں بلکہ اللہ نے خود اپنے نام کی برکت سے روک دیا ہے۔ حضرت یہ بہت مجرب عمل ہے اس عمل کی برکت سے آندھی طوفان بارش نہیں آتی اگر آتی بھی ہے تو عافیت والی آتی ہے نقصان والی نہیں حضرت میری طرف سے اجازت ہے۔آسمان پر جمع(+)کے نشانہ ایسے لگانے ہیں۔ چاروں سمتوں میں سمتوں کی کوئی ترتیب نہیں جہاں سے مرضی آئے شروع کریں۔

اس عمل کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ جہاں انسانوں کی آندھی، طوفان، بارش سے بچت ہوتی ہے وہیں دشمنوں سے بھی بچت ہوتی ہے۔ میرا مطلب ہے کہ یہی عمل تب بھی کیا جاسکتا ہے جب کسی انسان کو دشمن کا یا کسی لڑائی جھگڑے کا خطرہ ہوتو اسی طرح درود شریف اوّل آخر گیارہ مرتبہ اور سورئہ فاتحہ+ بسم اللہ پڑھ کر آسمان پر (+)جمع کے نشان لگاتے وقت تصور کرکے اللہ تعالیٰ نے اپنے نام کی برکت سے چاروں طرف سے اللہ دشمن اور دشمن کے وار سے بچائے گا اور جب (+)کے نشان لگائے تو تصور کرئے کہ اس کے دشمن کی جڑیں جم گئی ہیں بس آگے وہ کچھ حرکت نہیں کرسکتا اور نہ مجھے نقصان پہنچا سکتا ہے اور تصور کرے کہ میں اللہ کے حفاظت و امان میں آگیا ہوں چاروں طرف سے اور اب مجھے کوئی چیز بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

(بختاور ظہور، بہاولپور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 780 reviews.