محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت اور جزائے خیر عطا فرمائے ۔آمین! میرے پاس ٹوٹی ہوئی ہڈی جوڑنے کا ایک لاجواب اور آزمودہ نسخہ ہے جو میں قارئین کی نذر کررہی ہوں۔ اس نسخہ کے استعمال سے ٹوٹی ہوئی ہڈی پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو جاتی ہے۔ ھوالشافی:20 روپے کی سفید رال (پنساری کی دکان سے مل جاتی ہے)۔ چار عدد دیسی انڈوں کی زردی، گُڑ پچاس گرام، دیسی گھی ایک چمچ اور پانی200 گرام۔ ترکیب: انڈوں کی زردی گرم کرکے تیل نکال لیں۔ اب اس تیل میں سفید رال پسی ہوئی مکس کرکے 9عدد چنے کے دانے کے برابر گولیاں بنالیں۔گڑ کوپانی میں ڈال کر پکائیںپکانے کے بعدایک چمچ دیسی گھی ملالیں، شیرہ تیار ہو جائے گا جو تقریباً ایک پائو ہوگا اب روزانہ رات کو سوتے وقت ایک گولی اس شیرہ کے ساتھ استعمال کریں۔ ہڈی خواہ کسی جانور کی ٹوٹی ہو یا انسان کی اس نسخہ کے استعمال سے پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے جڑ جاتی ہے۔ (ن۔ا، سرگودھا)
دانتوں کے مسائل کا آزمودہ حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ دس سال سے عبقری رسالے کا مطالعہ کررہا ہوں جس طرح قارئین اپنے آزمودہ ٹوٹکے، نسخہ جات آپ کو بذریعہ ڈاک ارسال کرتے ہیں‘ میں بھی اس کارخیر میں حصہ ڈالنے کیلئے کچھ نسخے آپ کی خدمت میں پیش کررہی ہوں۔
دانتوں مسوڑوں سے خون آنا
مرمکی 50 گرام، بے سوراخ مازو 50گرام، پھٹکڑی 50گرام، کافور 25گرام۔ مرمکی کو چھان لیں اور ٹکڑوں کے ساتھ چمٹی لکڑی کو چھری سے الگ کریں ہر مازو توڑ کر دیکھیں کے اندر سے صاف ہو۔ پھٹکڑی کو باریک پیس کر سٹین لیس تولے پر پھول کرلیں اور چھری وغیرہ سے اتارلیں۔ ان تینوں اشیاء کو باریک پیس لیں اب کافور شامل کرکے چھلنی سے چھان لیں دوا تیار ہے۔ کسی بند بوتل میں محفوظ کرلیں اور چند پتے تیزپات ڈال دیں تاکہ خراب نہ ہو۔ (طریقہ استعمال) چٹکی بھر دوا منہ میں رکھ لیں ملنے کی ضرورت نہیں۔ تھوڑ ی دیر میں ریشہ بھرنا شروع ہو جائے گا جب منہ بھر جائے تو تھوک دیں ‘چند بار کے استعمال سے مستقل فائدہ ہوگا۔
دانت درد کے لیے
کم سے کم چھ عدد موٹے موٹے پیلو مسواک لے کر ایک ایک انچ لمبے ٹکڑے کاٹ کر ان کو دھوپ میں اچھی طرح تین چار دن رکھ کر سکھا لیں۔ ان خشک شدہ ٹکڑوں کو بازار سے باریک پائوڈر کی شکل میں پسوا کر باریک چھلنی سے چھان کر فریج میں محفوظ کرلیں۔ جب دانتوں میں درد ہو ½چمچ چھوٹا پائوڈر منہ میں رکھ لیں۔ تھوڑی ہی دیر میں ریشہ بلغم اکٹھا ہونا شروع ہو جائے گا جب منہ بھر جائے تو تھوک دیں چند بار کے استعمال سے دانت درد جاتا رہے گا۔ (شیخ ضیغم، راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں