محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے دو تین سال سے پاؤں میں درد اور گھٹنوں میں تکلیف کی وجہ سے پریشان تھی‘ کافی ڈاکٹری دوائیں استعمال کیں جن سے صرف وقتی فائدہ ہوتا مگر بنیادی مرض شدید سے شدید تر ہی ہوتا جاتا تھا۔ آخر کار اس رمضان المبارک سے پہلے میں نے آپ کو خط لکھ کر اپنے مرض سے آگاہ کیا۔ آپ نے عبقری کا ’’کمر‘ جوڑوں کا درد کورس‘‘ اور وظیفہحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا بتایا۔ میں نے ڈاکٹری دوائیں چھوڑ کر فوراً اس پر عمل کرنا شروع کردیا مگر شاید یہ حکیمی یا ہربل دوائوں کی خاصیت ہوتی ہے کہ پہلے وہ مرض کو اکھاڑتی ہیں یعنی مرض شدت اختیار کر جاتا ہے اور پھر رفتہ رفتہ کم ہونا شروع ہوتاہے۔ لہٰذا وظیفہ شروع کرنے اور دوائیں لینے کے باوجود مرض میں کمی نہیں آئی تھی بہت درد ہوتا تھا مگر میں نے دوائیں نہ چھوڑیں بلکہ جب عید کے بعد میرا کراچی جانے کا پروگرام بنا تو میں نے عبقری دواخانے سے بھی رجوع کیا کہ شاید میرے جسم کوکچھ مزید ادویات کی بھی ضرورت ہو۔ میں نے اللہ سے خوب دعائیں کیں کہ یااللہ کوئی سبب بنا دے کہ مجھے اس تکلیف سے نجات مل جائے۔ رب کریم نے میری سن لی ۔کراچی میں میں نے عبقری دواخانہ کی ایجنسی سے کچھ مزید ادویات لیں‘ ان کا متواتر استعمال شروع کیا تو مرض میں کافی افاقہ ہوا مگر مجھے جس چیز نے بہت فائدہ دیا وہ شیخ الوظائف کا بتایا ہوا عمل ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر کھانا پریَاقَوِیُّ پڑھ کر دم کرلیا جائے تو وہ چیز ضرور فائدہ دے گی اور کبھی نقصان نہیں دیگی۔
قارئین ! آپ کو کیا بتائوں کہ یہ کتنا طاقتور عمل ہے جب جب میں نے یہ پڑھ کر دوا لی یا کچھ کھایا تو میری طبیعت میں لازمی افاقہ ہوا حتیٰ کہ کچھ غذائیں ایسی تھیں جو مجھے جوڑوں میں تکلیف کی وجہ سے منع تھیں جیسے چاول، گوبھی وغیرہ میں نے جب بھی یہ غذائیں کھائیں مجھے کچھ نہ ہوا۔ چاول اکثر عورتوں کی طرح میری بھی پسندیدہ ڈش ہے اس سے پہلے چاول کھانے کے بعد لازمی مجھے پاؤںمیں درد ہوتا تھا مگر جب سے یَاقَوِیُّ پڑھ کر چاول کھانے شروع کیے ہیں درد بالکل نہیں ہوتا حتیٰ کہ ایک دن پہلے یا دو دن پہلے کہ بنے ہوئے کھانے ہوں آپ اطمینان سے بسم اللہ پڑھ کر گیارہ دفعہیَاقَوِیُّ پڑھ کر کھانا شروع کریں اور کھانے کے دوران دل ہی دل میں الحمد شریف ایک مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ کیسا بھی کھانا ہو اس کے کھانے سے نہ گیس ہوگا، نہ بدہضمی بلکہ طبیعت ہشاش بشاش ہو جائے گی۔کھانے کے دوران الحمد شریف پڑھنے کا عمل آپ کےدرس اور عبقری رسالے سے ملا تھا میں عبقری کی پوری ٹیم کی اور خاص الخاص شیخ الوظائف کی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میرے خطوط کے جوابات دیئے رہنمائی کی اور علاج تجویز کیا۔ واقعی آج کل کے پرفتن دور میں لوگوں کے مسائل حل کرنا ان کے لیے اپنا وقت اور آرام قربان کرنا بہت بڑی بات ہے یہ ہی انسانیت کی اصل خدمت ہے۔ (پروفیسر فرحانہ اقبال، حیدر آباد)
(پروفیسر فرحانہ اقبال، حیدر آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں