Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کو کیا بتائوں کہ یہ کتنا طاقتور عمل ہے !بس ایک بار پڑھ لیجئے!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے دو تین سال سے پاؤں میں درد اور گھٹنوں میں تکلیف کی وجہ سے پریشان تھی‘ کافی ڈاکٹری دوائیں استعمال کیں جن سے صرف وقتی فائدہ ہوتا مگر بنیادی مرض شدید سے شدید تر ہی ہوتا جاتا تھا۔ آخر کار اس رمضان المبارک سے پہلے میں نے آپ کو خط لکھ کر اپنے مرض سے آگاہ کیا۔ آپ نے عبقری کا ’’کمر‘ جوڑوں کا درد کورس‘‘ اور وظیفہحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا بتایا۔ میں نے ڈاکٹری دوائیں چھوڑ کر فوراً اس پر عمل کرنا شروع کردیا مگر شاید یہ حکیمی یا ہربل دوائوں کی خاصیت ہوتی ہے کہ پہلے وہ مرض کو اکھاڑتی ہیں یعنی مرض شدت اختیار کر جاتا ہے اور پھر رفتہ رفتہ کم ہونا شروع ہوتاہے۔ لہٰذا وظیفہ شروع کرنے اور دوائیں لینے کے باوجود مرض میں کمی نہیں آئی تھی بہت درد ہوتا تھا مگر میں نے دوائیں نہ چھوڑیں بلکہ جب عید کے بعد میرا کراچی جانے کا پروگرام بنا تو میں نے عبقری دواخانے سے بھی رجوع کیا کہ شاید میرے جسم کوکچھ مزید ادویات کی بھی ضرورت ہو۔ میں نے اللہ سے خوب دعائیں کیں کہ یااللہ کوئی سبب بنا دے کہ مجھے اس تکلیف سے نجات مل جائے۔ رب کریم نے میری سن لی ۔کراچی میں میں نے عبقری دواخانہ کی ایجنسی سے کچھ مزید ادویات لیں‘ ان کا متواتر استعمال شروع کیا تو مرض میں کافی افاقہ ہوا مگر مجھے جس چیز نے بہت فائدہ دیا وہ شیخ الوظائف کا بتایا ہوا عمل ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر کھانا پریَاقَوِیُّ پڑھ کر دم کرلیا جائے تو وہ چیز ضرور فائدہ دے گی اور کبھی نقصان نہیں دیگی۔
قارئین ! آپ کو کیا بتائوں کہ یہ کتنا طاقتور عمل ہے جب جب میں نے یہ پڑھ کر دوا لی یا کچھ کھایا تو میری طبیعت میں لازمی افاقہ ہوا حتیٰ کہ کچھ غذائیں ایسی تھیں جو مجھے جوڑوں میں تکلیف کی وجہ سے منع تھیں جیسے چاول، گوبھی وغیرہ میں نے جب بھی یہ غذائیں کھائیں مجھے کچھ نہ ہوا۔ چاول اکثر عورتوں کی طرح میری بھی پسندیدہ ڈش ہے اس سے پہلے چاول کھانے کے بعد لازمی مجھے پاؤںمیں درد ہوتا تھا مگر جب سے یَاقَوِیُّ پڑھ کر چاول کھانے شروع کیے ہیں درد بالکل نہیں ہوتا حتیٰ کہ ایک دن پہلے یا دو دن پہلے کہ بنے ہوئے کھانے ہوں آپ اطمینان سے بسم اللہ پڑھ کر گیارہ دفعہیَاقَوِیُّ  پڑھ کر کھانا شروع کریں اور کھانے کے دوران دل ہی دل میں الحمد شریف ایک مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ کیسا بھی کھانا ہو اس کے کھانے سے نہ گیس ہوگا، نہ بدہضمی بلکہ طبیعت ہشاش بشاش ہو جائے گی۔کھانے کے دوران الحمد شریف پڑھنے کا عمل آپ کےدرس اور عبقری رسالے سے ملا تھا میں عبقری کی پوری ٹیم کی اور خاص الخاص شیخ الوظائف کی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میرے خطوط کے جوابات دیئے رہنمائی کی اور علاج تجویز کیا۔ واقعی آج کل کے پرفتن دور میں لوگوں کے مسائل حل کرنا ان کے لیے اپنا وقت اور آرام قربان کرنا بہت بڑی بات ہے یہ ہی انسانیت کی اصل خدمت ہے۔ (پروفیسر فرحانہ اقبال، حیدر آباد)

 (پروفیسر فرحانہ اقبال، حیدر آباد)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 761 reviews.