محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 21 سال ہے‘ میں جہلم کا رہنے والا ہوں‘ ایک سال پہلے فیس بک پر میرے ایک رشتہ دار نے عبقری والوں کا ایک وظیفہ شیئر کیا‘ میں نے دیکھا‘ میرے دل کو اچھا لگا‘ میں نے فوراً ہی عبقری کو لائک کرکے عبقری فیس بک جوائن کرلیا‘ اس طرح میرا عبقری سے تعارف ہوا۔ اسی رمضان کی بات ہے کہ مجھے کولہے میں شدید درد ہوا جو کمر سے لے کر کولہے تک جاتا تھا کبھی کبھی ریڑھ کی ہڈی کی جڑ میں بھی درد ہوتا‘ بہت ڈاکٹروں کو دکھایا انہوں نے ادویات دیں مگر آرام نہ آیا‘ پانچ ماہ گزر گئے‘ عبقری یوٹیوب چینل پر میں نے افحسبتم اور اذان والا عمل پڑھا‘ میں نے آپ کی کتاب خریدی اور یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا‘ جب بھی درد ہوتا میں پڑھتا‘ اچانک ہی درد غائب ہوجاتا تھا‘ ایک دفعہ مجھے شدید درد ہوا میں نے یقین کے ساتھ پڑھ کر ایک دم کیا‘ چند سیکنڈز میں ہی درد غائب ہوگیا‘ اللہ کا شکر ہے اللہ پاک نے مجھے کلام پاک کی برکت سے میری تکلیف دور کی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں