سورئہ ملک پارہ ۲۹، رات کو یہ سورئہ مبارک ایک دفعہ پڑھنے سے اللہ پاک عذاب قبر سے محفوظ کردیتے ہیں اور جو اس سورئہ کے ساتھ الم سجدہ (پارہ ۲۱)جو سورئہ لقمان کے بعد ہے، بھی پڑھے گا اللہ پاک اسے لیلۃ القدر جو کہ ہزار مہینوں سے افضل رات ہے کا بھی ثواب عطا کرتے ہیں۔ (راوی:حضرت ابوہریرہؓ۔جامع ترمذی شریف)
سورئہ بقرہ کا آخری رکوع: (للہ ما فی السموات) سے آخر تک رات کو ایک مرتبہ یہ رکوع مبارک پڑھ لینے سے اللہ پاک تہجد کی نماز کا ثواب عطا کرتے ہیں۔ (راوی: حضرت ابومسعودؓ۔ صحیح بخاری و مسلم شریف)
سورۃ آل عمران پارہ ۴ کا آخری رکوع: (ان فی خلق السموات) سے آخر تک یہ رکوع مبارک رات کو ایک بار پڑھ لینے سے اللہ تعالیٰ رات بھر کی عبادت کا ثواب عطا کرتے ہیں۔ (راوی: حضرت عثمان غنیؓ۔ دارمی)
سورئہ حشر پارہ ۲۸ کی آخری تین آیات: (ھو اللہ الذی لا الہ الہ ھو، علم الغیب و الشھادۃ) سے آخر تک یہ تین آیات صبح کو پڑھے تو شام تک اور جو شام کو پڑھے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعا مغفرت کرتے رہتے ہیں۔ (راوی: حضرت معقل بن یسارؓ۔ جامع ترمذی، دارمی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں