میری تالیفات اور ان کی وضاحت
اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر70:شاداب زندگی کے راز‘ نبوی ؐطریقے اور جدید سائنس:زندگی الجھنوں اور مصائب کا ایک گرداب ہے‘ پھولوں کی عمر کم اورکانٹوں کی عمرزیادہ ہوتی ہے جب ہم باغ میں ایک ایسے پودے پر نظر ڈالتے ہیں جس پر پھول ہی پھول ہوتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ شاید اس میں کانٹے نہیں ہونگے لیکن قریب جاکر دیکھتے ہیں تو اس پودے میں کانٹے ہی ہوتے ہیں تو پھولوں نے ان کانٹوں کو چھپا رکھا ہے جس کی وجہ سے وہ پھولوں میں گرا نظر آتا ہے۔ قارئین! بالکل یہی مثال ہماری زندگی کی ہے اگر ہم اپنی زندگی کے مصائب پر نبویؐ طریقوں کی چادر ڈال کر زندگی کو بسر کرنے کی کوشش کرینگے تو یقیناً حالات بہتر اور بہترین ہوتے جائیں گے اور لوگ بھی اس زندگی کوقابل رشک سمجھ کر خود بخود اپنانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔زیرنظر کتاب شاداب زندگی کے راز نبوی ﷺ طریقے اور جدید سائنس‘ آپ کے ہاتھوں میں ہے‘ اس کا ہر مضمون آپ کو پڑھنے کے بعد نبویﷺ طریقے کی رہنمائی دے گا اور اپنی زندگی کی تعلیمات دے گا۔ امید ہے ہم اپنی زندگیوں کو بدلنے کا موقع دیں گے۔اس کتاب کی تالیف میں درج ذیل کتب اور محترم شخصیات کی تحریروں سے مدد لی گئی:۔ ڈاکٹر ولیم جیمس۔جان ایم کمان کے طریقے۔کتاب کریٹو سیلنگ۔جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن۔کتاب: صحت میں نئی سمت‘ ہاورڈ میڈیکل سکولث۔ہمدرد صحت۔ کارنل یونیورسٹی میڈیکل کالج ریسرچ۔ جے ایچ رضوی۔ نیند کے اسرار۔کتاب: ڈاکٹر ولس ویب کے تجربات۔ کتاب: خوابوں کی دنیا۔ کتاب: اخلاقیات کے طریقے۔ ماہنامہ قومی صحت۔ کتاب: شور سے نجات۔ ڈاکٹر ٹیلر کے تجربات۔ کتاب: خاندان کے ہم آہنگی کے راز سے اقتباس۔ مائکے براؤن۔ ولیم غولیب۔ ایڈمرل کے تجربات۔ ڈاکٹر اوپی جگی۔ پارٹ اینڈ لرئف۔ عبداللطیف جاوید۔ کتاب: نفسیات اور انسان۔ بچے اور ماہرین نفسیات۔ سیدہ نقوی۔ ہمدردصحت۔ حکیم فیروزالدین اجملی۔ ضیاء الحکمت۔۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔ (ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں