گھر سے کھٹمل بھگانے کا ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر میں کھٹمل بہت زیادہ ہوگئے تھے‘ ان کو بھگانے کیلئے بہت جتن کیے مگر ناکام رہے‘ پھر کسی نے یہ ٹوٹکہ بتایا‘ آزمایا‘ چند مرتبہ کیا‘ الحمدللہ! اب کافی سکون ہے۔ ٹوٹکہ یہ ہے: گھر کو گندھک کی دھونی دیں اور تمام افراد کو گھر سے باہر بھیج کر گھر کو چند گھنٹوں کیلئے بند کردیں۔ اس کے علاوہ پودینہ کے ڈنٹھل بستروں کے اندر اور کونوں میں دبادئیے جائیں تو اس سے بھی کھٹمل ختم ہوجاتے ہیں۔(ابوعبداللہ‘لالہ موسیٰ)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے ۔
نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کے راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں