قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر
شدید بیمار کومسجد کے واش روم کی صفائی سے صحت ملی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے گھر والوں کو اور پورے ادارے عبقری کو خوش رکھے اور سلامت رکھے اور آپ ایسے ہی لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ حضرت صاحب میں نے تسبیح خانے آکر بہت کچھ سیکھا ہے۔دو مہینے سے بیمار تھا ایک دن آپ کی ایک بات یاد آئی کہ جب بیمار ہوں یا بے سکونی ہوتو مسجد کے واش روم کی صفائی کرو اور میں نے ایسا ہی کیا تو میں تندرست ہوگیا۔
میاں بیوی کی محبت کیلئے یہ آیت پڑھیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میاں بیوی میں محبت کے لیے سورئہ یوسف کی آیت نمبر30 روزانہ 101مرتبہ پڑھیں توجہ، یقین او ردھیان سے انشاء اللہ محبت پیدا ہو جائے گی تمام ناراضگی دو رہو جائے گی۔(ج، لاہور)
دو آزمودہ ٹوٹکے میرے بھی لیجئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری دعا ہے آپ خیریت سے ہوں اور ہر پل دعائیں ہیں کہ اللہ آپ کو آپ کے سننے ملنے اور دیکھنے اور تمام گھر والوں کو ہمیشہ حفاظت میں رکھے۔
طوفان میں درخت کی حفاظت
ہمارے گھر میں ایک درخت لگا ہوا ہے بہت بڑا اور بہت پرانا ہے جب بھی ہوا چلتی یا آندھی آتی ایک بڑی ٹہنی ٹوٹ جاتی تھی ایک دن بہت تیز آندھی چلی میری بیٹی کہنی لگی امی آج تو پورا درخت ہی گر پڑے گا میں نے کہایَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھو میں نے اور بچوں نے پڑھنا شروع کردیا۔ جب بھی تیز ہوائیں چلتی ہیں میں اس پر گیارہ دفعہ پڑھتی ہوں شکر اللہ کا اس دن کے بعد ایک ٹہنی بھی نہیں ٹوٹی۔
بیٹا موبائل ٹھیک کروانے گیا تو کیا ہوا؟
میرے بیٹے کا موبائل خراب ہوگیا درس میں سنا تھا کہ کوئی چیز خراب ہو جائے تو اس پر سورئہ قریش پڑھیں۔ میںنے موبائل پردومرتبہ بارہ بارہ مرتبہ سورئہ قریش پڑھی جب بچہ ٹھیک کرانے کے لیے دکان پر گیا جیب سے نکالا تودکاندار نے دو مرتبہ ری سٹارٹ کرکے دیکھا وہ بالکل ٹھیک تھا۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم اور آپ کے بتائے ہوئے وظیفے کا کمال ہے۔ (ثروت جبین زوجہ محمد یامین، چکوال)
اس عمل کی برکت سے دکان مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے میاں کو کاروبار کرنے کے لیے کریانہ کی دکان چاہیے تھی میں نے سورئہ والضحیٰ کا عمل کیا تھا صرف ایک بار۔ ایک مہینہ کے بعد ہی اس عمل کی برکت سے دکان مل گئی ہے۔قارئین عمل نوٹ فرمالیں!:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْمُ پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہوتوپھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے ہیں۔(عظمیٰ عمران، راولپنڈی)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی شخص کی بدکلامی سے تنگ ہیں تو ابھی زبان بند کردیجئے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی شکر گزار ہوں کہ ان کے ذریعے مجھے اپنا ذاتی آزمایا ہوا ایک وظیفہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ تقسیم کرنے کا موقع ملا۔ وظیفہ برائے زبان بندی۔آپ جس شخص کی تیز زبان یا بدکلامی یا طعنے سننے سے تنگ ہوں۔ ایسے افراد کو دیکھتے ہی میں دل میںیاکلام کا ورد کرنا شروع کردیں اور لاتعداد پڑھیں۔ اگر وہ شخص آپ کے سامنے نہ بھی ہوتو اس کا تصور د ل میں رکھ کر چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے ہر حال میں اس کا ورد کریں۔ ان شاء اللہ اس شخص کی زبان آپ کی طرف سے خودبخود بند ہو جائے گی اور اخلاق بھی بہتر ہوگا۔ (بشریٰ ابراہیم، سلانوالی)
دل سےدعا مانگ کر تو دیکھئے! قبول ہوتی ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے سٹڈی کے لیے ٹیبل چاہیے تھا اس لیے میں اور میرا کزن ٹیبل دیکھنے گئے تو دکاندار زیادہ قیمت مانگ رہا تھا ہم واپس گھر آگئے‘ میں نے فرض نماز کے بعد دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مجھے ٹیبل چاہیے اور میرے پاس پیسے اتنے نہیں کہ ٹیبل لے سکوں یقین جانیے اسی دن ہی ہمارے ہمسائے اپنے گائوں شفٹ ہو رہے تھے انکل نے مجھے بلایا اور کہا بیٹا ابراہیم آپ کے پاس کمپیوٹر ٹیبل ہے ؟میں نے کہا نہیں وہ کہنے لگے میں گائوں ساتھ ٹیبل نہیں لے کر جانا چاہتا‘ آپ ٹیبل رکھ لو وہ ٹیبل میں گھر لے آیا‘ قارئین! اس ٹیبل کی قیمت جو انکل نے دیا اس ٹیبل سے تین گنا زیادہ ہےجو میں دکان میں دیکھ کر آیا تھا۔(احمد ابراہیم یوسف ، جہلم)
درود شریف پڑھا! بیٹے کی ضد پوری ہوگئی
میرا بیٹا دس سال کا ہوگیا ہے روزانہ مجھ سے نئی سائیکل لینے کا تقاضا کرتا ہے کیونکہ پرانا سائیکل ٹوٹ چکا تھا اس لیے وہ نئی سائیکل مانگ رہا تھا۔ میں نے اس کو سمجھایا کہ ابھی میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں تمہاری اور تمہاری چھوٹی بہن کی ابھی فیس دینی ہے نئی کتابیں لانی ہیں لیکن وہ نہیں مانا۔ میں نے درود شریف کا ورد جاری کر دیا اور اپنے رب سے گڑگڑا کر دعا کی ۔ شام کو میری بڑی باجی کا فون آیا اور اس نےحال پوچھا میں نے اس کو صورتحال بتائی کہ بیٹا نئی سائیکل مانگ رہا ہے‘ میں کہاں سے اس کو سائیکل لے دوں تو باجی نے فوراً کہا کہ تم سائیکل لے دو پیسے میں بھیج دیتی ہوں‘ میں نے انکار کیا تو باجی نے کہا یہ میری طرف سے تحفہ ہے۔(ناصرہ منظور، گجرات)
پڑھیں ہاتھ پر دم کریں اور آنکھوں پر پھیرلیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کی دو سال سے قاری ہوں اب عبقری ہمارے گھر کی زینت بن چکا ہے ہم سب اسے بہت شوق سے پڑھتے ہیں اس میں موجود دعائیں اور ٹوٹکے استعمال کرتےہیں اور فوائد اٹھاتے ہیں عبقری کے وظائف اور ٹوٹکے واقعی لاجواب ہیں۔ میں عبقری کے لیے اپنا ایک آزمودہ وظیفہ لکھ رہی ہوں جو کہ نظر کی کمزوری دور کرنے کے لیے ہے۔ میری نظر بہت کمزور ہوگئی تھی ڈاکٹر کو چیک کروائی تو اس نے عینک کی تجویز کی۔ لگائی بھی پھر ہمارے ایک بہت نیک بزرگ نے یہ وظیفہ بتایا میں نے پڑھا اور اسکے کمالات دیکھے۔ ان بزرگ کی عمر 80سال ہے اور ماشاء اللہ بغیر عینک کے قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں اور پھر یہ وظیفہ پڑھنے کی برکت سے میری عینک اتر گئی اور دوباہ چیک کروائی تو بالکل ٹھیک تھی وظیفہ کی آیت یہ ہے۔ ’’’فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَاءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ‘‘(سورئہ ق، آیت نمبر۲۱)
نماز فجر اور نماز مغرب کے فرضوں کے بعد 7,9,11بار پڑھنا ہے اور پھر ہاتھوں پر دم کرکے اپنی آنکھوں پر پھیر لیں انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی نظر ٹھیک ہو جائے گی۔ یہ روحانی عمل کے آزمودہ تجربات پہلے بھی کئی مرتبہ ماہنامہ عبقری کی زینت بن چکے ہیں۔ الحمدللہ! جس نے بھی کیا فائدہ ہوا۔ (بنت خضر حیات، کامونکی)
امراض معدہ ختم اور تیزابیت سے پاک کھانا! انوکھے ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!حضرت جی معدے کے امراض کے لیے ایک پھکی حاضر خدمت ہے۔ ھوالشافی:چھوٹی الائچی 50گرام، کالی مرچ 50گرام، کوزہ مصری 150گرام۔ ان سب چیزوں کو کوٹ چھان کر مکس کرلیں‘ مصری اتنی ہو کہ زیادہ مرچ نہ محسوس ہو۔ ایک چائے والا چمچ کھانے کے بعد کھالیں میرا آزمودہ ہے اور بہت ہی فائدہ مند ہے میرے بزرگوں کا بتایا ہوا ہے۔کھایا پیا فوری ہضم‘ بھوک خوب لگاتا ہے‘ قبض‘ موشن‘ مروڑپیٹ درد میں مفید ہے۔
تیزابیت سے پاک کھانا! انوکھا ٹوٹکہ
ایک پائو یا آدھا کلو اجوائن لیں اسے صاف کرکے لیموں کے پانی میں ڈبو دیں اور دھوپ میں سکھا لیں پھر اس میں پانچ چمچ کلونجی اور پانچ بڑے چمچ میتھرے کے مکس کرکے بوتل بھر کر رکھ لیں جب بھی کھانا بنائیں مصالحہ بھونتے وقت ½ چائے کا چمچ اس اجوائن کا ڈال دیں۔ کھانا بہترین بنے گا ذائقہ بھی بہت اعلیٰ ہوگا اور ہاضمہ والا بھی بہت ہوگا۔ خود بھی کافی سالوں سے استعمال کررہی ہوں ‘ جب سے یہ ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کیا ہے‘ بچے بہت کم بیمار ہوتے ہیں‘ پیٹ کے مسائل ختم ہوگئے ہیں‘ کسی کو گیس‘ تبخیر‘ تیزابیت نہیں ہوتی‘ مزیدعبقری کی قارئین کو ایک روحانی ٹوٹکہ بھی بتاتی چلوں آپ کھاناجب بھی بنائیں ہمیشہ باوضو بنائیں اور درود پاک پڑھتے ہوئے بنائیں‘ یقین جانیے‘ کھانے میں برکت بھی ہوگی اور کھانے کا مزا دوبالا ہو جائے گا۔ کھانے والے انگلیاں چاٹ کر اٹھیں گے۔(زاہدہ چشتی)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹوٹکہ! بھائی کوبغیر آپریشن تھیٹر سے باہر لے آیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک ٹوٹکہ عبقری کی نذر کرنا چاہوں گی یہ میرا آزمودہ ہے۔ کچھ عرصہ قبل میرے چھوٹے بھائی کے پیٹ میں درد ہوا اور درد ایسی شدت اختیار کرگیا کہ آنتیں ساری کی ساری آپس میں الجھ کر ایک پوٹلی کی شکل اختیار کرگئیں۔ ایک گرہ سی بن گئی۔ پیٹ کا سارا نظام رک گیا۔ پوری رات ڈاکٹر ہسپتال میں ٹیکے لگاتے رہے۔ دوائیاں دیتے رہے مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ ڈاکٹرز نے آپس میں مشورہ کیا کہ اس کا حل صرف آپریشن ہوگا۔ دوسرے بھائی نے فون کرکے دعا کرنے کیلئے کہا۔ محترم حکیم صاحب میں فوراً اٹھی اور دودھ گرم کیا(آدھا کلو) دودھ میں (ایک چھٹانک) مکھن ڈالا اور سورئہ الفلق اور سورئہ الناس ایک دفعہ پڑھ کر دم کیا اور تھرمس میں ڈال کر ہسپتال بھیج دیا۔ میرے شوہر لیکر گئے اور چھوٹے بھائی کو پلایا مگر دوسرا بھائی کہنے لگا کہ رہنے دو اس کا کوئی فائدہ نہیں مگر جو بیمار تھا اس نے کہہ کر پیا۔ تو ایک پیالہ پیتے ہی اس نے کہا کہ تھوڑا سا فرق محسوس ہورہا ہے جو باقی ہے وہ بھی دے دو جب وہ بھی پیا تو تھوڑی دیر بعد بالکل ٹھیک ہوگیا بالکل فریش ہوگیا۔ جب ڈاکٹرز آئے تو اس نے آپریشن سے انکار کردیا اور بتایا کہ یہ ٹوٹکہ استعمال کیا ۔ ڈاکٹر بھی حیران و پریشان ہوگئے۔ محترم حکیم صاحب یہ ٹوٹکہ نہ میں نے کہیں پڑھا اور نہ سنا بلکہ میں نے اپنے دماغ سے سوچا اور اللہ کا نام لیکر استعمال کروایا اور نتیجہ سوفیصد رہا۔ عبقری رسالے میں جو بھی ٹوٹکے آتے ہیں میں آزماتی ہوں۔ عبقری رسالہ بہت اچھا ہے اللہ اس رسالے کو مزید بلندیاں اور دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔ (زوجہ سید کاظم حسین شاہ، کوٹلی آزاد کشمیر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں