ہاتھوں اور دیگر اعضاء کی طرح پائوں کی نگہداشت کرنا بھی ضروری ہے۔ مختلف موسم اور ان میں ہونے والی تبدیلیاں پائوں پر اثر انداز ہوتی ہیں بے پرواہی اور نامناسب جوتوں سے پائوں کی جلد خشک اور کٹ پھٹ جاتی ہے۔ ہاتھوں کی جلد کی طرح پائوں کی جلد بھی حساس ہے جس کی نگہداشت کرنا ضروری ہے پائوں کیونکہ اکثر جوتوں میں رہتے ہیں ان لئے ان پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی نگہداشت ہی نہ کی جائے درج ذیل ہدایات ان کی نگہداشت میں ممدو معاون ہوں گی۔(۱)پائوں کو اچھی طرح دھوئیں اور پھر انہیں خشک کرنے کا بھی اہتمام کریں اکثر لوگ پائوں خشک نہیں کرتے جو غلط ہے انگلیوں کے درمیان پانی رہ جائے تو یہ جراثیم پلنے کیلئے سازگار ہوتا ہے۔
(۲)جوتوں کو تبدیل کرتے رہنا چاہئے اور ایسے موزے استعمال کریں جو پائوں میں گھٹن نہ پیدا کریں۔ اس کیلئے کاٹن، اون یا ریشم کے موزے (موسم کے مطابق) استعمال کئے جائیں۔(۳)پائوں کی جلد نرم و ملائم کرنے کیلئے سونے سے پہلے ان پرویسلین لگائیں۔ ان کے بعد کاٹن کے موزے پہن کر سوئیں۔ اس طرح جلد نرم و ملائم ہوگی۔
(۴)پائوں کی خشک جلد اور ایڑی کے کٹ پھٹ جانے کی صورت میں ان پر مخصوص برش استعمال کریں خشک جلد دراصل مردہ خلیات کی وجہ سے ہے۔ مخصوص برش مردہ خلیات کو صاف اور جلد کو نرم و ملائم کرتا ہے۔(۵)پائوں اور تلوئوں کی مالش کریں اس سے پورے جسم کو آرام ملتا ہے۔ (۶)آرام دہ چپل پہنیں: اس طرح آپ اپنے پائوں کی نگہداشت کریں گے اور اس میں دوران خون بھی بڑھائیں گے۔ پائوں کی نگہداشت کے مختلف کاسمیٹکس بھی استعمال کریں۔پائوں کی مالش:(۱)نیم گرم پانی میں دس منٹ تک پائوں ڈالیں۔ اس پانی میں دو تین قطرے خوشبودار تیل کے بھی ڈالے جاسکتے ہیں۔(۲)پائوں کو اچھی طرخ خشک کرلیں۔ ناخن کتردیں اور مخصوص ڈنڈی سے ناخن رگڑ لیں۔ (۳)پائوں پر خصوصی کریم یا لوشن لگائیں۔ پائوں پر رگڑنے والا پتھر بھی استعمال کریں جسے ایڑھی اور خشک جلد پر زیادہ استعمال کریں تاکہ مردہ خلیات نکل جائیں۔ اس کے بعد پائوں دھولیں خشک کرلیں۔(۴)پائوں کی مالش کریں۔ تلوئوں کو آرام سے دبائیں اور مخصوص کریم استعمال کریں۔ انگوٹھوں سے پائوں کی مالش کریں۔(۵)کریم کو انگلیوں کے درمیان بھی لگائیں اور ان کی مالش بھی کریں۔ اس طرح دوران خون بڑھے گا۔(۶) پانچ دس منٹ کیلئے لیٹ جائیں اور پائوں کو تکیے پر رکھ دیں۔ اس طرح پائوں اوپر ہوں گے تو آرام محسوس ہوگا خون کی نالیوںمیں بھی چستی ہوگی۔ یہ عمل وقفے وقفے سے کرتے رہیں اس طرح پائوں کی مطلوبہ نگہداشت ممکن ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں