Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل
بیٹی کی شادی کا مسئلہ حل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آج صرف شکریہ ادا کرنے کے لیے خط لکھا ہے‘ میں اس سے پہلے آپ کو اور عبقری ادارہ کو بالکل نہیں جانتی تھی‘ میری چھوٹی بیٹی کی ٹیچر نے اپنی کلاس کی تمام لڑکیوں کو ایک کتابچہ تقسیم کیاجس کا نام ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘تھا۔ میری بیٹی نے وہ کتابچہ گھر لاکر قرآن پاک والی الماری میں رکھ دیا‘ میری بڑی بیٹی کی شادی کا مسئلہ گزشتہ پانچ سال سے رکا ہوا تھا‘ لوگ دیکھ کر چلے جاتے‘ ایک جگہ دو سال منگنی رہی‘ پھر اچانک انہوں نے ایک چھوٹی سی بات کا بتنگڑ بنا کر رشتہ توڑ دیا۔ایک دن کتابچہ پکڑا تو اس میں ایک عمل دیکھا ‘ نماز فجر کے بعد آیۃ الکرسی 11بار اور نماز عشاء کے بعد اول و آخر تین مرتبہ درودشریف اور یَاوَھَّابُ 300 بار پڑھ کر گڑگڑا کر دعا مانگیں‘ یہ عمل میں نے خاص طور پر اپنی بیٹی کی شادی کی نیت کرکے کرنا شرو ع کردیا‘ ابھی کرتے ہوئے 21 دن بھی نہ گزرے تھے‘ ایک رشتہ آیا‘ انہوں نے میری بیٹی کو دیکھا‘ ہم سے ملے‘ بیٹھے بیٹھے وہیں ہاں کردی ‘ مگر ہم نے کہا ہم پہلے آپ کا گھر بار تو دیکھ لیں‘ اگلے اتوار انہوں نے ہمیں بلایا‘ لڑکا ماشاء اللہ پانچ وقت کا نمازی‘ اپنا کاروبار‘چہرے پر سنت سجائی ہوئی‘دوماہ کے اندر اندر میری بیٹی کی رخصتی ہوگئی‘ آج میری بیٹی اس گھر کی سب سے بڑی بہو ہے اور انہوں نے اسے اپنی بیٹی سے بھی زیادہ پیار اور عزت دی ہے۔ ہمارا داماد ہمیں اپنے والدین کی طرح عزت دیتا ہے‘ ہمارا ہر طرح سے خیال رکھتا ہے۔ یوں ہم نے عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا اور درس بھی سنتے ہیں‘ یہ کتابچہ آج بھی میں نے سنبھال رکھا ہے۔ (بشریٰ‘ شیخوپورہ)
ایک ہزار کتابچہ اور بیٹی صحت یاب
میری بیٹی کو جھٹکے لگتے تھے‘ بخار بھی شدید تھا‘ گزشتہ سات روز سے ہسپتال میں تھی‘ ڈاکٹر کچھ بھی بتانے
کوتیار نہ تھے‘ میں بہت پریشان تھا‘ درس گزشتہ چار سال سے مسلسل تسبیح خانہ میں آکر سنتا ہوں‘ عبقری رسالہ ہسپتال میں بیٹھ کر پڑھ رہا تھا‘ اسی رسالہ میں قارئین کے مشاہدات پڑھ رہا تھا کہ ایک قاری نے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ تقسیم کیا اور اس نے اس سے کیا فائدہ پایا وہ لکھا‘ میں اچانک اٹھا‘ گاڑی نکالی اورسیدھا عبقری دواخانہ مزنگ چونگی لاہور پہنچا۔ وہاں سے ایک ہزار کتابچے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ لیے‘ گھر گیا اپنے تین ملازموں کو دئیے اور کہا کہ لاہور کی مختلف جگہوں پر جاکر تقسیم کردیں اور میں دوبارہ ہسپتال آگیا۔ یقین کیجئے اسی دن میری بیٹی کی طبیعت بحال ہونا شروع ہوگئی‘ نامعلوم کس نے کس درد کے ساتھ اللہ کانام اس کتابچہ سے لیا ہوگا اور اس کا مسئلہ حل ہوا ہوگا‘ چونکہ ذریعہ اللہ نے مجھے بنایا اور میرا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ اللہ کا شکر اسی ہفتے میری بیٹی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور آج جب میں یہ مشاہدہ لکھ رہا ہوں میری بیٹی میری آنکھوں کے سامنے کھیل رہی ہے۔ (خواجہ کامران‘ لاہور)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 717 reviews.