آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل
بیٹی کی شادی کا مسئلہ حل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آج صرف شکریہ ادا کرنے کے لیے خط لکھا ہے‘ میں اس سے پہلے آپ کو اور عبقری ادارہ کو بالکل نہیں جانتی تھی‘ میری چھوٹی بیٹی کی ٹیچر نے اپنی کلاس کی تمام لڑکیوں کو ایک کتابچہ تقسیم کیاجس کا نام ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘تھا۔ میری بیٹی نے وہ کتابچہ گھر لاکر قرآن پاک والی الماری میں رکھ دیا‘ میری بڑی بیٹی کی شادی کا مسئلہ گزشتہ پانچ سال سے رکا ہوا تھا‘ لوگ دیکھ کر چلے جاتے‘ ایک جگہ دو سال منگنی رہی‘ پھر اچانک انہوں نے ایک چھوٹی سی بات کا بتنگڑ بنا کر رشتہ توڑ دیا۔ایک دن کتابچہ پکڑا تو اس میں ایک عمل دیکھا ‘ نماز فجر کے بعد آیۃ الکرسی 11بار اور نماز عشاء کے بعد اول و آخر تین مرتبہ درودشریف اور یَاوَھَّابُ 300 بار پڑھ کر گڑگڑا کر دعا مانگیں‘ یہ عمل میں نے خاص طور پر اپنی بیٹی کی شادی کی نیت کرکے کرنا شرو ع کردیا‘ ابھی کرتے ہوئے 21 دن بھی نہ گزرے تھے‘ ایک رشتہ آیا‘ انہوں نے میری بیٹی کو دیکھا‘ ہم سے ملے‘ بیٹھے بیٹھے وہیں ہاں کردی ‘ مگر ہم نے کہا ہم پہلے آپ کا گھر بار تو دیکھ لیں‘ اگلے اتوار انہوں نے ہمیں بلایا‘ لڑکا ماشاء اللہ پانچ وقت کا نمازی‘ اپنا کاروبار‘چہرے پر سنت سجائی ہوئی‘دوماہ کے اندر اندر میری بیٹی کی رخصتی ہوگئی‘ آج میری بیٹی اس گھر کی سب سے بڑی بہو ہے اور انہوں نے اسے اپنی بیٹی سے بھی زیادہ پیار اور عزت دی ہے۔ ہمارا داماد ہمیں اپنے والدین کی طرح عزت دیتا ہے‘ ہمارا ہر طرح سے خیال رکھتا ہے۔ یوں ہم نے عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا اور درس بھی سنتے ہیں‘ یہ کتابچہ آج بھی میں نے سنبھال رکھا ہے۔ (بشریٰ‘ شیخوپورہ)
ایک ہزار کتابچہ اور بیٹی صحت یاب
میری بیٹی کو جھٹکے لگتے تھے‘ بخار بھی شدید تھا‘ گزشتہ سات روز سے ہسپتال میں تھی‘ ڈاکٹر کچھ بھی بتانے
کوتیار نہ تھے‘ میں بہت پریشان تھا‘ درس گزشتہ چار سال سے مسلسل تسبیح خانہ میں آکر سنتا ہوں‘ عبقری رسالہ ہسپتال میں بیٹھ کر پڑھ رہا تھا‘ اسی رسالہ میں قارئین کے مشاہدات پڑھ رہا تھا کہ ایک قاری نے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ تقسیم کیا اور اس نے اس سے کیا فائدہ پایا وہ لکھا‘ میں اچانک اٹھا‘ گاڑی نکالی اورسیدھا عبقری دواخانہ مزنگ چونگی لاہور پہنچا۔ وہاں سے ایک ہزار کتابچے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ لیے‘ گھر گیا اپنے تین ملازموں کو دئیے اور کہا کہ لاہور کی مختلف جگہوں پر جاکر تقسیم کردیں اور میں دوبارہ ہسپتال آگیا۔ یقین کیجئے اسی دن میری بیٹی کی طبیعت بحال ہونا شروع ہوگئی‘ نامعلوم کس نے کس درد کے ساتھ اللہ کانام اس کتابچہ سے لیا ہوگا اور اس کا مسئلہ حل ہوا ہوگا‘ چونکہ ذریعہ اللہ نے مجھے بنایا اور میرا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ اللہ کا شکر اسی ہفتے میری بیٹی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور آج جب میں یہ مشاہدہ لکھ رہا ہوں میری بیٹی میری آنکھوں کے سامنے کھیل رہی ہے۔ (خواجہ کامران‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں