(رابعہ جاوید خان،پشاور)
جدید سائنس کے مطابق ورزش نہ صرف عضلات کی مضبوطی کا باعث بنتی ہے اور امراض قلب سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ دماغ کو بھی تقویت فراہم کرتی ہے۔ ورزش انسان کو سمارٹ بنا دیتی ہے اور سخت ورزش سے بوڑھے ہوتے ہوئے کمزور اعصابی دماغی خلیات کو دوبارہ مضبوط اور توانا بنایا جاسکتا ہے کیونکہ سخت ورزش کا دماغی صحت سے براہ راست تعلق ہوتا ہے۔ ایروبک ورزشیں کرنے سے دل زیادہ خون پمپ کرتا ہے نتیجتاً جسم و دماغ میں خون کی گردش زیادہ بہتر طریقہ سے ہوتی ہے جس سے جسم و دماغ کے خلیات کو آکسیجن کی وافر مقدار فراہم ہوتی ہے اور انہیں تازہ دم رکھنے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔
ورزش کے دوران جب جسم کو بار بار کھینچا جاتا ہے تو متعلقہ عضلات بہت سے کیمیکلز خارج کرتے ہیں جو خون میں شامل ہو کر دماغ تک پہنچتے ہیں ان میں ایک پروٹین IGF ONE ہے جو کیمیکلز کے اخراج میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس طرح ان کیمیکلز میں BNDFبھی شامل ہے جو دماغ کی نشوونما کرتا ہے اور ان تمام دماغی افعال کیلئے جن کا تعلق بلند ترین فکر و خیال سے ہوتا ہے، ایندھن فراہم کرتا ہے۔ باقاعدہ ورزش BNDF کی سطح بڑھاتی ہے جس کی وجہ سے دماغی خلیات کی نئی کونپلیں نکلنے لگتی ہیں ان کے ٹوٹے ہوئے کنکشن جڑنے لگتے ہیں۔ اس عمل کا تعلق سیکھنے اور علم حاصل کرنے سے ہے۔ جن دماغوں میں یہ کیمیکل زیادہ ہوتا ہے ان میں سوچنے اور سیکھنے کی صلاحیت بھی زیادہ ہوتی ہے۔
صرف تین ماہ کی ورزش! دماغ صحت و توانا
محض تین ماہ کی سخت ورزش کرنے سے دماغ میں نئے نیورون بننے لگتے ہیں۔ ورزش BNDFکی سطح صحتمندانہ بلکہ نوجوان سطح پر لاسکتی ہے۔ ورزش کرنے سے دماغ کا حجم بھی بڑھ جاتا ہے۔ ہم اپنے بڑے اور اہم فیصلوں، مستقبل کی منصوبہ بندی، اعلیٰ افکار اور خیالات کیلئے دماغ کا Frontal lobeاستعمال کرتے ہیں بعض ورزش سے اسکا حجم بھی بڑھ جاتا ہے۔ دماغ میں نئے خلیات کے ساتھ ساتھ خون کی باریک شریانیں بھی بنتی ہیں یہی وجہ ہے کہ چست اور چلتے پھرتے رہنے والے معمر لوگوں میں دماغی سوزش اور سٹروکس کم ہوتے ہیں۔
دماغی خلیات کی نئے سرے سے تعمیر کا عمل ورزش شروع کرنے کے چند ہفتوں بعد شروع ہوتا ہے لیکن دماغی صحت میں بہتری آپ کو آدھے گھنٹے کی ورزش کے بعد چند منٹوں میں ہی محسوس ہونا شروع ہو جائیگی۔ ورزش میں پابند بہت ضروری ہے۔ مثلاً وزن گھٹانے کے بعد آپ کو مستقل کام کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح دماغی صحت کے حصول کے بعد اسے برقرار رکھنے کیلئےورزش جاری رکھنی انتہائی ضروری ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں