فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں‘ ہر ماہ زبردستی شوہر سے منگواتی ہوں‘ بہت لاجواب وظائف اورٹوٹکے‘تمام گھر والے آزماتے ہیں۔بہت پرسکون زندگی گزررہی تھی۔ تقریباً ایک سال پہلے میرے شوہر بہت زیادہ پریشان ہوئے‘ وجہ پوچھی تو معلوم ہوا کہ کاروبار دن بدن زوال پذیر ہورہا ہے‘ چلتا ہوا کاروبار اچانک رک جائے تو انسان کی نیندیں اڑ جاتی ہیں اور اس بات کا اندازہ مجھے بھی ہوا۔ الحمدللہ! بڑی برادری ہے‘ گھر میں مہمانوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے‘ کوئی شادی‘ غمی بھی زندگی کے ساتھ ہی ہے۔ بچوں کے اخراجات‘ سکول کی فیسیں‘ اکیڈمی کے اخراجات مگر کاروبار دن بدن ختم ہوتا جارہا تھا۔اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ میں بھی پریشان ہوئی اوراس کا حل ڈھونڈنے میں لگ گئی۔ شوہر نے جہاں دیگر حل ڈھونڈے وہیں میں نے انہیں کہا کہ آپ دکان پر سارا دن صرف اسم یَاقَہَّارُ پڑھتے رہا کریں‘ ان شاء اللہ، کریم اللہ کرم فرمائے گا۔ میرےشوہر نے میری بات مانی اور سارا دن دکان پر اسم یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا‘ چند ہفتوں کے بعد ہی گھر دیر سے آنا شروع ہوگئے اور انتہائی مطمئن اور خوش تھے۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ کام اتنا بڑھ گیا ہے کہ رات کو دس دس بجے تک بھی آرڈر مکمل نہیں ہوتے۔ پرانے گاہک تو واپس آئے ہی آئے مزید نئی کمپنیوں نے بھی رابطہ کیا ہے اور بہت اچھی بچت دے رہے ہیں۔الحمدللہ! اس ایک اسم کی برکت سے ہمارے گھر کا سکون واپس آگیا‘ اب تو میرے شوہر بھی عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔
خالی دکان کوبھرنے کیلئے پیسوں کا بندوبست کیسے ہوا؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک عمل ہے جو میں نے مختلف جگہوں پر آزمایا‘ انتہائی تیربہدف اور لاجواب رزلٹ ملا۔ عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں تاکہ میرے لیے صدقہ جاریہ بنے اور لاکھوں کو فائدہ ہو۔وہ عمل حضرت یعقوب علیہ السلام کی دعا ہے۔یَاکَثِیْرَ الْخَیْرِ یَادَائِمَ الْمَعْرُوْفِ پڑھنے سے جو بھی مشکل ہو حل ہوجاتی ہے۔ پہلا مشاہدہ: میرا بھتیجا گم ہوگیا تھا‘ ڈھونڈنے پر بھی نہیںمل رہا تھا‘ مساجد میں اعلانات کروائے لیکن کہیں سے کوئی اطلاع نہیں آئی۔ تمام خاندان انتہائی پریشان‘ ماں کا رو رو کربُرا حال ہوگیا۔ میں اپنے گھر آیا اور حضرت یعقوب علیہ السلام کی دعا کا ورد شروع کردیا‘ ٹھیک ایک گھنٹہ بعد بھائی کا فون آیا کہ بچہ مل گیا ہے۔دوسرا مشاہدہ:اس کے علاوہ میرے ایک دوست کا بھائی دس پندرہ دن سے مل نہیں رہا تھا اس دعا کی برکت سے مل گیا۔ تیسرا مشاہدہ:اس دعا کو میں نے ایک اور جگہ آزمایا میرے گاہک کے پاس میرے کچھ بقایا جات تھے لیکن وہ دینے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ میں نے یہ عمل ہر نماز کے بعد 101بار اوّل وآخر تین بار درود شریف کے ساتھ کرنا شروع کردیا تیسرے دن ہی وہ شخص میرا بقایا مجھے دے گیا۔چوتھامشاہدہ:میں اپنے ایک دوست کی دکان پر گیا تو دکان خالی تھی میں نے پوچھا دکان خالی کیوں ہے اس نے کہا پیسے کا بندوبست نہیں ہورہا میں نے اس کو یہ وظیفہ دیا تقریباًتین دن ہی اس نے یہ وظیفہ کیا کیش کا بندوست ہوگیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں