محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اسم اعظم کا روحانی دم کروانے اکتوبر 2017ء سے آرہی ہوں‘ میں دم کرواتے وقت یہی دل میں دعا کرتی تھی کہ اللہ کریم مجھے بھی اولاد کی نعمت سے نواز دے اور الحمدللہ جنوری کے دم کے بعد اللہ نے مجھ پر کرم کردیا اور مجھے ماں بننے کی خوشخبری سےنواز دیا۔ اللہ کے کرم اور آپ کے ہر جمعرات کے درس میں کی جانے والی پرسوز دعا میں شامل ہونے کی برکت سے اللہ نے مجھے اولاد جیسی نعمت سے نواز دیا‘ بس اب یہی دعا ہے کہ اللہ اسے ایمان والی لمبی زندگی دے اور اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کی بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق بخشے۔ آمین!(رابعہ‘ لاہور)
اللہ تعالیٰ نے مجھے نوکری پر بحال کردیا
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! الحمدللہ! ثم الحمدللہ اللہ پاک کا شکر ہے اللہ کے کرم سے اور تسبیح خانہ میں روحانی دم میں شرکت کی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے نوکری پر بحال کیا‘ ایک دفعہ تو ایسے ہی بے بنیاد الزامات کی بدولت مجھے ادارے سےنکال دیا گیا لیکن ادھر آنے اور دم کروانے کی وجہ سے اللہ پاک نے مجھے دوبارہ وہیں اسی سیٹ پر بحال کردیا ہے‘ میرا تو بہت کامل یقین ہے کہ یہاں پر آنے ‘ روحانی دم میں شرکت کی بدولت پر دکھ‘ غم‘ مصیبت اور سب سے بڑھ کر دل میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت پروان چڑھتی ہے اور عمل کی توفیق ملتی ہے۔ (نذیرفاطمہ‘ فیصل آباد)
اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ فائدہ ہوا۔ ضرور لکھیے! لاکھوں کا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں