قربانی کا بکرا مرنے پر تھا، دوائی دی تندرست ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے والد صاحب کے ساتھ مویشی منڈی گیا اور خوبصورت بکرا قربانی کے لیے لیا اس کی میں نے خوب خدمت کی‘ اگلی صبح جب میں نے اس کو سبز چارہ ڈالا تو وہ کھا نہیں رہا تھا مجھے فکر لگ گئی میں نے والد صاحب کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ کھانے لگ جائے گا ابھی تو ریوڑ سے نکل کر آیا ہے‘ ایک دو دن میں ٹھیک ہو جائے گا۔ پورا دن اس نے گھاس نہیں کھایا اور بالکل پتلےموشن کرنا شروع کردیئے‘ اس بارے جب والد صاحب کو آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو واقعی فکرمندی کی بات ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو اس نے ایک پاؤڈر کا ڈبہ دیا اور ہمارے ساتھ گھرآکر اس کو انجکشن لگا کر ایک ہزار روپے فیس لے لی۔انجکشن اور دوا دینے کے بعد بھی بھی آرام نہ آیا۔ موشن کر کر کے بکرا کمزور ہوگیا اس میں کھڑا ہونے کی بھی طاقت نہ رہی لگتا تھا ابھی گیا ابھی گیا۔ ہمارے ہمسائے نے جب بکرے کی حالت دیکھی پھر ہم سے پوچھا تو ہم نے تمام معاملہ ان کے سامنے رکھ دیا‘ انہوں نے کہا کہ میں ابھی آتا ہو پانچ منٹ بعد ان کے ہاتھ میں ایک ڈبی تھی جس پر ’’جانور شفاء‘‘ لکھا ہوا تھا جو عبقری دواخانے کی دوائی تھی۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے دوائی دی اور کہا کہ کل صبح بتانا مجھے۔ صبح جب ہوئی تو بکرا سبز چارہ کو منہ مار رہا تھا‘ یعنی کافی بہتر حالت تھی‘ تین دن مسلسل دوا دی اور بکرا بالکل ٹھیک ہوگیا۔اگر بکرا مر جاتا تو حرام راستے جانا تھا لیکن جانور شفا ء کے استعمال سے بکرا تندرست ہوگیا۔ (محمد زبیر، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں