محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے دس سال سے دبئی میں جاب کررہا تھا ۔ چار ماہ قبل پاکستان ایک ماہ کے لیے آیا لیکن فلائٹس بند ہونے کے بعد دوبارہ دبئی نہیں جاسکا ۔ دبئی میں تو ہر وقت اے سی میں رہتا تھا لیکن پاکستان آکر گرمی نے مجھے ایک دھچکا سا لگایا اور میں چارپائی پر آگیا معدہ میں گرمی ہوگئی ‘منہ میں چھالے بن گئے، جتنا بھی پانی پی لوں مگر پیاس نہیں بجھتی تھی، مثانہ کی گرمی، آنکھیں زرد ہوگئیں‘ چہرہ مرجھا گیا یعنی کہ میں شدید بیمار ہوگیا ۔ اچھے سے اچھےڈاکٹر کو چیک کروایا مہنگی سے مہنگی دوائی استعمال کی لیکن معدہ کی گرمی دور نہ ہوسکی۔ ایلوپیتھک ادویات کے استعمال سے بلڈپریشر ہائی رہنا شروع ہوگیااوپر سے بے روزگاری یہ الگ سے ٹینشن تھی‘ گھر کے اخراجات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا تھا۔ میں دبئی سے جو جمع پونجی لایا تھا وہ بالکل ختم ہوگئی تھی‘ ہر وقت پریشان رہنے لگا۔ میں عبقری بارے اتنا نہیں جانتا تھا لیکن گھر فارغ بیٹھ کر موبائل پر ہی کھیلتا رہتا تھا اس کے علاوہ اور کوئی کام نہ تھا۔ ایک دوست نے ایک مرتبہ یوٹیوب کا ایک لنک سینڈ کیا‘ چیک کیا توشیخ الوظائف کے درس کا ایک کلپ تھا‘سنا بہت اچھا لگا‘پھرمیں نے حضرت حکیم صاحب کے درس انٹرنیٹ پر سرچ کیے جس میں ڈپریشن اور ٹینشن سے نجات کے لیے ایک درس سنا جس کو سن کر ہی میری آدھی ٹینشن ختم ہوگئی۔اس کے بعد میں حکیم صاحب سے ملنے سیالکوٹ سے لاہور آیا یہاں آکر پتہ چلا
کہ ان سے ملنے کا ٹائم لینا پڑتا ہے میں بہت مایوس ہوا لیکن کائونٹر پر کھڑے لڑکے نے کہا آپ اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ملاقات کرلیں یہ سن کر جان میں جان آئی کہ میں خالی ہاتھ نہیں جائونگا۔ میری اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ملاقات ہوئی انہوں نے میرے امراض کو دیکھتے ہوئے ’’ٹھنڈک پائوڈر‘‘
دوائی تجاویز کی جس کی چار ڈبی لے کر میں سیالکوٹ واپس آگیا اور دوائی کا باقاعدہ استعمال کیا اور اس کو لاجواب پایا تقریباً اڑھائی ڈبی کے استعمال سے ہی معدہ، مثانہ کی گرمی دور اور چہرہ سرخ و شاداب ہوگیا۔ جو بھی دوست ملتا بس یہی کہتا کہ آج کل کیا کھا رہے ہوماشاء اللہ چہرے پر بہت ہی زیادہ رونق اور روحانیت ہے۔ میں دل میں بس یہی کہتا یہ سب عبقری سے جڑنے کی برکت ہے۔(واجد علی، سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں