جن پر بھروسہ تھا انکے چہرے بے نقاب ہوگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں خیرت سے ہوں اور اللہ تعالیٰ سے امید کرتی ہوں آپ بھی خیریت سے ہوں گے انشاء اللہ ۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کی اور آپ کی نسلوں کی حفاظت فرمائے (آمین)۔ عبقری رسالہ تمام گھرانہ شوق سے پڑھتا ہے‘ اسی شمارے سےمیں نے آپ کے بتائے ہوئے وظائف پڑھنے شروع کیے ہیں اللہ تعالیٰ نے میرے بہت سے بگڑے ہوئے کام سنوار دیئے ہیں ‘خاص طور پر آپ نے عبقری رسالہ میں جو سورئہ کوثر والا وظیفہ بتایا تھا‘ صبح و شام 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھنی ہے‘ باقی سارا دن کھلا پڑھنی ہے۔ اس نے تو کمال کردیا ہے‘ جو لوگ میرے اپنے تھے جن پر میں خود سے زیادہ بھروسہ کرتی تھی‘ ان کے چہرے بے نقاب ہوگئے۔ میں بیوی ہوں میری تین بیٹیاں ہیں اور ایک بیٹا ہے‘ میں نے بیٹیوں کی شادیاں کردی ہے الحمدللہ! وہ اپنے گھر میں خوش ہیں میں نے اپنے جیسے درمیانے گھروں میں شادیاں کیں ہیں میں سکون میں ہوں ان لوگوں کی کوئی ڈیمانڈ نہیں تھی بڑے پرسکون طریقے سے شادیاں ہوگئی۔(ج،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں