(حافظ غلام محمد، سرگودھا)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور حضرت علامہ لاہوتی صاحب کو سدا سلامت تاقیامت رکھے۔ آپ نے اچھا رسالہ نکال کر دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو پوری ٹیم کو جزائے خیر دے اور ہمیشہ خوش رکھے۔میرے پاس ایک حاجت روا نقش ہے جو میں عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں ان شاء اللہ خطا نہیں جائے گا۔ تجربہ شدہ ہے۔علاقہ میں ایک خاتون اپنی والدہ کے ساتھ آئیں ‘ ان کی شادی کی ایک جگہ خواہش تھی‘ ان کی تمنا تھی کہ لڑکے والے خود رشتہ لیکر ان کے گھر آئیں‘تھے بھی آپس میں رشتہ دار اور کوئی بھی ایسی قابل اعتراض وجہ نہ تھی‘ میں نے اللہ کا نام لے کر لڑکی کویہی نقش دیا‘ وہ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ خود گئی اور اس عمل کو کیا‘چند ہفتوں کے اندر اندر لڑکے والوں سے خاندان کے ہی کچھ بااثر افراد نے بات کی‘جو پہلے رضامند نہ تھے وہ بھی اس عمل کے بعد رضابند ہوگئے‘وہ رشتہ لیکر آئے‘ یہ پہلے ہی تیار بیٹھے تھے‘ باہمی رضامندی اور بڑوں کے فیصلے کے بعد ہنسی خوشی شادی ہوگئی۔ الحمدللہ ! آج اپنے گھر میں خوشحال ہے۔ اسی طرح ایک صاحب کے والد کو لاتعداد بیماریاں تھیں‘ انہوں نے بے شمار جگہوں سے علاج کروائے مگر صحت یابی نصیب نہ ہورہی تھی‘ عاملین حضرات نے جادو کا اشارہ دیا‘ وہ میرے پاس آئے میں نے درج ذیل نقش دیا اور عمل کا طریقہ سمجھا دیا۔ چند بار انہوں نے عین بتائے گئے طریقہ پر عمل کیا ۔ ان کے والدعمل کے اگلے چالیس دن کے اندر اندر صحت یاب ہوگئے۔
نقش اور عمل کا طریقہ یہ ہے
اگر جائز مراد پوری نہ ہورہی ہوتو اس نقش سے تجربہ کیا تو پوری ہو جاتی ہے۔ طالب مراد خود جائے باوضو لکھ کر آٹے کی گولی بنالے جب گھر سے نکلے تو راستے میں کسی سے نہ بولے‘ نہ جاتے ہوئے نہ واپسی پر۔ حتیٰ کہ جب تک واپس گھر میں داخل نہ ہوجائے اس وقت تک ہرگز کسی سے بات نہ کرے۔ دریا یا کوئی بڑی نہر جس میں مچھلیاں ہوں اس میں آٹے کی گولی ڈال دےاور واپس جب مڑے تو ہرگز واپس پیچھے نہ دیکھے اگر راستے میں کسی سےبات کرے گا تو کام ہونے میں شک ہے۔ حل المشکلات نقش یہ ہے:
۹۴۰۱
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ بِسْمِ اللہِ الملک الحق المبین لاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم من العبد الذلیل یہاں اپنا نام لکھیں الی المولی الجلیل مسنی الضر وانت ارحم الرٰحمین۔ عدد ۹۴۰۱ لکھنا نہ بھولے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں