محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘میں نے عبقری سے بہت زیادہ ٹوٹکے اور اعمال آزمائے ہیں اور لاجواب پائے ہیں۔ میرے پاس بھی دو عدد ٹوٹکے ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔
بلڈپریشر لَو کیلئے: ایک گلاس پانی کا لیں اس میں ایک بڑا چمچ شہد کا اور آدھا لیموں ڈالیں اور ایک عدد لونگ لیں اس کو منہ میں چبائیں اوپر سے در ج بالا شربت پی لیں۔یہ ٹوٹکہ ہفتہ میں صرف دو مرتبہ استعمال کریں۔ ہائی بلڈپریشر کیلئے لاجواب ٹوٹکہ: تین پاؤ پانی لیں اس میں دو عدد لیموں نچوڑیں۔ پھر اسے آگ پر رکھیں جب پانی صرف ایک پاؤ رہ جائے تو پی لیں۔ اس کے علاوہ ایک روحانی ٹوٹکہ جو میں نے عبقری سے پڑھ کر آزمایا اور خوب فائدہ پایا وہ بھی قارئین عبقری کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ اول وآخر تین مرتبہ درود شریف پڑھیں‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ جس کام کیلئے بھی نیت کرکے پڑھیں گے اللہ تعالیٰ کرم فرمائیں گے۔ یہ عمل میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔
باری کے بخار کا انوکھا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ تمام گھرانہ بہت شوق سے پڑھتا ہے۔ میرے پاس ایک عمل باری کے بخار کا ہے یقیناً قارئین اس سے بھرپور استفادہ کریں گے۔ عمل یہ ہے یَاحَاقُوقُ یَامَاقُوقُ یَاسَاقُوقُ گِردہ نند اَز تپ واری جس کو بخار ہو اس کا نام (فلاں) ۔یادرہے ’’محمد‘‘ نہیں لکھنا جو اور نام کوئی بھی جامن کے پتے پر تین بار درج بالا عمل لکھیں اور پتا الٹا کرکے زمین میں رکھدیں‘ہوا نہ لگے‘ یہ عمل صبح کے وقت سورج نکلنے سے پہلے کریں۔میرے لیے ضرور دعا کریں۔(بحوالہ عبقری جلد نمبر 10)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں