شوہر نے چھپ کر نرس سے نکاح کرلیا!
کئی ماہ بعد مجھے معلوم ہوا کہ شوہر نے کسی لڑکی سے نکاح کرلیا ہے۔ وہ ان کو ہسپتال میں ملی تھی۔ ان کی والدہ بیمار تھیں، لڑکی نے ان کا بہت خیال رکھا، وہ نرس ہے، سنا ہے اب بھی کام کررہی ہے، مجھے بھی جاب کرنے کا شوق تھا۔ میں شادی سے پہلے سکول میں پڑھاتی تھی۔ انہوں نے مجھ سے بھی محبت کی شادی کی ہے۔ سب سے پہلے میری جاب چھڑوائی، ویسے مجھے ابھی تک ان کے رویے سے معلوم نہ ہوسکا۔ اخراجات میں بھی خاص مسئلہ نہیں ہوا۔ ایک جھجک ہے جس کی بنا پر میں ان سے اس بارے میں کچھ پوچھ نہیں رہی۔ دل کہتا ہے کہ یہ بات جھوٹی ہو۔ میری دو بیٹیاں ہیں کوئی انتہائی قدم بھی نہیں اٹھا سکتی کہ بچوں کا کیا ہوگا۔ (ج،گجرات)
مشورہ:اگر شوہر نے یہ بات آپ سے چھپائی ہے تو آپ بھی ان پر ظاہر نہ کریں، جب تک سکون سے معاملات چل رہے ہیں اچھا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو کسی نے غلط معلومات فراہم کی ہوں۔ ان کا رویہ مناسب ہے، اخراجات میں مسئلہ نہیں ہوا تو بہت ممکن ہے کہ نکاح کی خبر غلط ہو۔ آپ سے جاب چھڑوانی کوئی بری بات نہیں تھی، ورنہ گھر اور باہر دونوں جگہ کی ذمہ داریاں آجاتیں۔ مثبت انداز میں سوچنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی حقیقت ذہنی اور جذباتی مسائل پیدا کرنے کا سبب نہ بن سکے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں