حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اس نسخہ کو آزمانے سے قبل چند ضروری گزارشات نوٹ فرمالیجئے۔ اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز، دوست مندرجہ بالا امراض کا شکار ہے تو پہلے اس بات کو کلیئر کرلیں کہ مذکورہ مریض دکاوٹ حس(بار بار شہوت آنا) پرانا سوزاک ہوتو اس نسخہ کو آزمائیں ان شاء اللہ چالیس دن میں آپ ٹھیک ہو جائینگے۔صبح نہار منہ نہا دھو کر مسواک سے دانت صاف کریں۔ مسواک اگر کیکر، نیم یا بوہڑ کی ہوتو دوہرا فائدہ ہے ورنہ کوئی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ پھر بوہڑ کے درخت سے دودھ پہلے دن ایک قطرہ بتاشے یا ایک چمچ دیسی شکر میں ڈال کر کھالیں دوسرے دن دو قطرے تیسرے دن تین اس طرح بیس روز تک روزانہ ایک قطرہ بڑھاتے جائیں اکیسویں روز ایک قطرہ کم کرتے جائیں یعنی کے اکیسویں روز 19 قطرے بنتے ہیں۔ 18 قطرے بتاشے یا دیسی شکر کے اوپر ڈال کر کھالیں بعد میں نیم گرم دودھ بھی پیا جاسکتا ہے۔ چالیس روز کا مکمل کورس کریں۔ کھٹی تلی اور تیز مصالحہ جات والی غذائیں ، فاسٹ فوڈ مصنوعی جوسز اور ہر قسم کی بوتلوں سے چالیس دن سخت پرہیز کریں۔ صبح کا ناشتہ جب تک بھوک نہ لگے مت کھائیں دوران استعمال اگر پیٹ خراب ہوتو دوا میں کمی بیشی یا کچھ روز ناغہ بھی کیا جاسکتاہے۔ دوران علاج جماع سے لازمی پرہیز کریں۔ بوہڑ کو پنجابی لوگ عام جانتے ہیں اُردو میں اسے برگد کہا جاتا ہے۔ پنجاب میں کہاوت ہے کہ ’’جس گائوں میں بوہڑ کا درخت ہو وہاں کوئی بے اولاد نہیں ہونا چاہیے‘‘۔ (ملک افتخار ثقلین، موڑ ایمن آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں