امریکہ میں ملنے والامشروب‘ عبقری سے ملا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے امریکہ میں مقیم ہوں‘ ہمارا پورا گھرانہ ادھر ہی مقیم ہے‘ میرا سسرال اور امی کاگھر پاکستان میں ہے‘ میں شادی کے بعد امریکہ شفٹ ہوگئی تھی‘ مجھے قبض کی شدید شکایت رہتی تھی‘ قبض کے حوالے سے کافی ادویات کا استعمال کیا‘ مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا۔ امریکہ میںایک جاننے والےنے املی آلو بخارا کا شربت پینے کا مشورہ دیا‘ امریکہ سے ایک جگہ سے املی اور آلو بخارا کا شربت ملتا ہے‘ میں نے وہ لیکر استعمال کرنا شروع کردیا‘ جس سے مجھے آرام آگیا‘میری طبیعت بھی فریش رہنا شروع ہوگئی۔ جب میں ایک ماہ کے لیے پاکستان آئی تو ویسا ہی مشروب مل جائے اس کیلئے بہت زیادہ پریشان تھی ‘ یہاں موجود اپنے چھوٹے بھائی سے بات کی کہ وہاں میں املی آلوبخارا کامشروب پیتی تھی تو بالکل فریش رہتی تھی‘ مجھے پاکستان میں ویسی ہی کوالٹی کا مشروب لاکر دو۔ میرا بھائی اسی دن شام کو ایک بوتل لایا‘ جس پر املی آلوبخارا کا مشروب لکھاتھا اور کمپنی کا نام عبقری تھا۔پہلا گھونٹ ہی پیا تو جسم میں سکون بھرگیا‘ شدید قبض میں میں عبقری دواخانے کا شربت آلو بخارا صبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں حل کرکے پیتی جس سے مجھے مرض میں افاقہ ہوا اور چند دنوں بعد میں بالکل ٹھیک تھی‘ میں دعویٰ سے کہتی ہوں کہ ایسا مشروب امریکہ میں بھی نہیں ہے۔ (م۔ا،نوشہرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں