Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کشف المحجوب پڑھنے کی برکت سے زندگی بدل گئی!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سنا ہے اور کئی دفعہ فون کرکے بھی دیکھا آپ سے ملاقات کا وقت ملنا مشکل ہے تو سوچا کہ کیوں نہ آپ کو خط ہی لکھ دوں۔ عبقری سے پتہ نہیں کب میرا سلسلہ جڑا کچھ یاد نہیں بس اتنا یاد ہے کہ 2015میں کہیں عبقری پڑھا اور پھر پڑھتی گئی پھر جولائی 2015سے اپنا لگوالیا۔ عبقری پڑھنا میرے معمولات میں شامل ہوتا گیا۔ ٹوٹکے آزماتی تھی تو کامیاب ہوتے‘ دعائیں پڑھتی تھی تو سکون ملنے لگا پھر جب گھر میں انٹرنیٹ لگوایا تو آپ کے درس سننے لگی۔ آپ کے درس سننے کے بعد شوق جنون میں بدلتا گیا۔ اب تو ماشاء اللہ میں نے آپ کے درس کے دوران ہی جب آپ نے فرمایا کہ بیعت کرنے والے حضرات بیعت کرلیں تو میں نے بیعت کرلی۔میں سمجھتی ہوں کہ اصل بیعت تو دل کی بیعت ہوتی ہے وہ تو میں کب کی کرچکی تھی۔ نماز کی پابندی کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور تین تسبیحات بعد نماز فجر اور عصر کی بھی پابندی کرتی ہوں اور رابطے کے لیے آپ کے درس سنتی ہوں۔بچپن سے ہی میرے دل کا رحجان روحانیت کی طرف تھا البتہ کچھ عرصہ میں اس سے دور ہوگئی مگر اللہ پاک نے میرے پر دوبارہ کرم کیا اور مجھے اپنی طرف لگالیا۔ حضرت جی آپ کا وجود میرے لیے اللہ کا کرم ہے اور میں اس پر شکر ادا کرتی ہوں۔ جب یونیورسٹی میں پڑھتی تھی تو اس زمانے میں کشف المحجوب پڑھتی تھی تو اس پر لکھا ہوتا تھا کہ اس کتاب کی برکت سے اللہ پاک پڑھنے والے کو سچا مرشد عطا کرتا ہے۔ کبھی کبھی یہی گمان گزرتا ہے کہ آپ وہی مرشد ہیں جو اللہ پاک نے کشف المحجوب پڑھنے کے بدلے مجھے عطا کیا۔ مرشد پاک کشف المحجوب میں نے پوری تو نہ پڑھی کیونکہ میرے ایک کلاس فیلو نے مجھ سے مانگی تو واپس ہی نہ کی۔ خیر یہ تو گزری باتیں ہیں۔ آپ میرے لیے دعا کیجئے میری اولاد نہیں ہے اللہ پاک مجھے اولاد عطا کرے۔میں یونیورسٹی میں ٹیچر کے طور پر پڑھاتی ہوں۔ زندگی کا نظام چل رہا ہے۔مجھے اپنی بدنصیبی پر رونا آتا ہے میں 2002 سے 2005تک لاہور میں رہی مگر مجھے آپ کا پتہ ہی نہیں تھا۔ حضرت جی میرے لیے دعا فرمادیں کہ اللہ پاک آلِ رسول کے صدقے ہی مجھے نیک اور صالح اولاد عطا فرمادے۔ آمین۔(گ، راولپنڈی)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 662 reviews.