میری نانی کا آزمودہ وظیفہ! اولاد فرمانبردار بنائیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ رب العزت آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین۔میری ایک قریبی عزیزہ نے مجھے ایک وظیفہ دیا تھا کہ میری نانی امی نے بچپن میں یہ وظیفہ کیا ہے ان کی اولاد بڑی نیک ہے۔ سارا گائوں ان کی اولاد کی مثال دیتا ہے‘ ان کا انگلینڈ میںماشاء اللہ ایک بیٹا امام مسجد ہے۔وظیفہ یہ ہے: نماز میں سلام پھیرنے سے پہلے یہ دعا پڑھنی ہے۔ رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْراً وَّلَایَغْفِرُ الذَّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْم۔ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا جو بھی پڑھے گا اس کی اولاد نیک ہوگی اللہ اس کی اولاد کو ان شاء اللہ ہمیشہ ہربرائی سے دور رکھے گا یہ وظیفہ الحمد للہ دو سال سے میں کررہی ہوں میری اولاد بھی بہت نیک ہے۔ اگر یہ دعا کنواری لڑکی پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کو قدر کرنے والا شوہر عطا کرےگا ۔ میں یہ عمل ہر کسی کو دیتی ہوں جو عمل کرتا ہے اس کو فائدہ ضرور ہوتا ہے۔ (سلمیٰ صداقت عباسی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں