حضرت سید محمد عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ عقیدت والے کچے دھاگے کی طرح ہوتے ہیں! کام بن گیا تو واہ واہ! کام نہ بنا تو ٹھا ہ ٹھا ہ ۔اگر کوئی کرامت سن لی یا دیکھ لی تو سبحان اللہ !اور اگرکچھ دوسری چیز سن لی یا دیکھ لی تو استغفراللہ ۔ عقیدت والے توکچے دھاگے کی طرح ہوتے ہیں! صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے سرورکونین ﷺ کے معجزے بھی دیکھے اور سرورکونین ﷺ کی تکالیف بھی دیکھیں ،ایک طرف تووہ معجزے ہیں کہ آپ ﷺکی مٹھی مبارک میں کنکریاں بول بھی رہی ہیںاورکلمہ بھی پڑھ رہی ہیں۔ایک اعرابی اور بدو مری ہوئی گوہ لے کر جارہا ہے وہ گوہ کھاتے تھے ۔مری ہوئی گوہ کی طرف اشارہ کرکے کہتاہے کہ اچھا ٹھیک ہے اگر آپ نبی ﷺہیں تو اس مری ہوئی گوہ کو کہیں کہ یہ آپ کی تصدیق کرے اور گوہ آپ ﷺ کے سامنے پھینک دی۔ مری ہوئی بڑی گوہ تھی، اللہ تعالیٰ کے امرسے مری ہوئی گوہ نے زندہ ہوکر نبی کریم ﷺکی رسالت اور اللہ کی توحید و حقانیت کی شہادت دی ۔
یہ سرورکونین ﷺ کا معجزہ ہے اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے سامنے ایسے حال بھی آئے کہ غزوہ احد میں آپ ﷺ کے دندان مبارک شہید ہوگئے ،آپﷺ لہولہان ہوگئے۔غزوہ تبوک میںآپ ﷺنے ہاتھ مبارک برتن میں ڈالا توہاتھوں سے چشمے پانی کے بہہ نکلے، سارے لشکر نے پیٹ بھر کرپانی پیا۔آپ ﷺنے اسی غزوہ تبوک میں تھوڑے سے کھانے سے سارے قافلے والوں کو کھانا کھلایا ۔آپ ﷺنے ایک صحابی رضی اللہ عنہٗ کو ایک تھیلی دی، تین نسلوں تک وہ کھجورکی تھیلی ختم نہیں ہوئی
اور صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین نے یہ کیفیت بھی دیکھی کہ خود کملی والے ﷺکے پیٹ مبارک پر تین پتھر بندھے ہوئے ہیں۔ جب یقین کامل ہوتاہے پھر جو بھی حال آئے زبان ’الحمد للہ‘ کہتی ہے اوراگر یقین کامل نہ ہو، اعتماد اور اعتقاد کامل نہ ہو تو پھر فتح اور مدد دیکھی تو واہ واہ! امتحان اورتکلیف دیکھا لیا تو پیچھے ہٹ گئے ۔
اللہ خالص بول قبول کرتاہے:سارے عالم میں جو فساد آیا یہ کس کی وجہ سے آیا؟ میر ی وجہ سے آیا!جب تک اندر سے یہ بات نہیں آئے گی ،تب تک سیاسی ومعاشرتی مزاج اور ماحول نہیں بدلے گا اور یہ بول صرف زبان سے ادانہیںکرنے اللہ والو! اللہ کے ہاں تواصلی بول چلتے ہیں! میرے اللہ کے ہاں خالص بول چلتے ہیں !جب تک اندر سے یہ بات نہیں آئیگی اللہ والو ! اس وقت تک بات نہیں بنے گی ۔(جاری ہے)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں