محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مختلف کمپنیوں کی کریمیں لگا لگا کر میں نے اپنا چہرہ بگاڑ لیا تھا ہر کسی سے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کرتی کیونکہ چہرہ کالے دھبوں اور دانوں سے بھرا پڑا تھا۔ میں نے خون صاف کرنے والے سیرپ کا بھی استعمال کیا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا ایک اسکن اسپیشلسٹ سے چیک کروایا تو اس نے کہا کہ یہ سارا کام کیمیکل کا ہے‘ آپ جو کریمیں استعمال کرتی تھیں اس میں کیمیکل تھے۔ اس نے مجھے ہومیوپیتھک کی ایک کریم دی میں نے اس کا استعمال شروع کیا دو ڈبی کے استعمال سے دانوں میں پیپ پڑنا بند ہوگئی لیکن دانے ختم نہیں ہوئے دن رات اپنے چہرے کا سوچ سوچ کر ذہنی مریضہ بنتی جارہی تھی۔ میری بڑی بہن کی رشتے کے بات چل رہی تھی جس نے رشتہ کروایا تھا وہ خاتون ایک روز ہمارے گھر آئی اس نے مجھ سے کہا کہ تم اپنا چہرہ کیوں پردے میں رکھتی ہوں خواتین سے پردہ کیا کرنا۔ میں نے چہرے سے دوپٹہ ہٹایا اور کہا اس وجہ سے پردہ کرتی ہوں ‘میرے چہرے پر بہت زیادہ دانے ہیں۔ اس نے کہا کہ تم نے کوئی کریم استعمال کی میں نے کہا ایک نہیں بہت زیادہ کریمیں استعمال کی جس کا نتیجہ یہ آپ کے سامنے ہے‘ اس نے مجھے حوصلہ دیا اور کہا کہ کل میں ایک کریم لائونگی تم وہ لگانا میں نے صاف انکار کردیا کہ میں کوئی کریم استعمال نہیں کروں گی اس نے کہا کہ یہ عام کیمیکل والی کریم نہیں ہے یہ ’’دیسی کریم‘‘ ہے ۔ ایک بار میرے کہنے پر استعمال کرنا انشاء اللہ سب دانے ، دھبے ختم ہو جائینگے۔ میں نے کہا ٹھیک ہے آپ کہتی ہیں تو کرلوں گی‘ اگلی صبح وہ کریم دے گئی میں نے دن میں تین بار کریم کا استعمال شروع کیا جس کی بدولت میرے چہرے پر دھبے اور دانے کم ہونا شروع ہوگئے ‘میں نے فون پر رشتہ کرانے والی خاتون کو کہا کہ یہ کہاں سے ملے گی اس نے مجھے بتایا کہ
ڈبی کے اوپر’’عبقری دواخانہ‘‘ کا ایڈریس اور نمبر ہے آپ ان سے منگوالو‘فون کرکے ایڈریس لکھواؤ‘ کریم تمہارے گھر پہنچ جائے گی۔ میں نے ایسا ہی کیا ‘ عبقری دواخانہ کال کی اور کریم میرے گھر پہنچ گئی تقریب تین ڈبی کے استعمال سے ہی میرا چہرہ روشن اور بے داغ ہوگیا۔اب الحمدللہ عبقری رسالہ تمام گھرانے بڑے شوق سے پڑھتا ہے۔(ش۔ن، مانگا منڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں