محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے بھائی کو گردے میں اکثر درد رہتا تھا ہم اس کو کہتے کہ پانی زیادہ پیا کرو پانی کم پینے کی وجہ سے درد ہوتا ہے اور بات کو رفعہ دفعہ کردیتے۔ لیکن جب مسلسل درد رہنا شروع ہوا تو میں نے بھائی کو مشورہ دیا کہ کسی اسپیشلسٹ ڈاکٹر کو چیک کرواتے ہیں مجھے لگتا ہے کہ آپ کے گردہ میں پتھری ہے‘ ہم ڈاکٹر کے پاس گئے‘ اس نے تسلی سے چیک کیا ‘ الٹراساؤنڈ کیا تو معلوم ہوا کہ گردے کے اندر چھوٹی سی پتھری ہے۔ ڈاکٹر نے کہا کہ آپ ایسا کریں ‘لیزر آپریشن کروا لیں‘ ہم نے کہا کہ کتنا خرچہ آئے گا؟ ڈاکٹر نے کہا کہ کمرے کا خرچ اور دیگر اخراجات ڈال کر 30 ہزار سے اوپر کا خرچ ہوگا۔میں نے کہا ڈاکٹر صاحب آپ فی الحال دوائی دیدیں ہم مشورہ کرکے آپ کو بتائیں گے کہ آپریشن کروانا ہے یا نہیں۔ خیر ڈاکٹر صاحب نے ایک ہفتے کی دوائی دی اور ہم گھر آگئے مسلسل ایک ہفتہ دوائی کے استعمال کی‘ جب دوائی استعمال کرتے تو چند گھنٹے درد محسوس نہ ہوتا مگر جیسے ہی دوائی کا اثر ختم ہوتا درد پھر بڑھنا شروع ہوجاتا‘ اب اتنے پیسے نہیں تھے کہ آپریشن کروالیتے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ کوئی ایسا راستہ دیکھا دے پیسے بھی کم لگیںاور صحت بھی مل جائے۔ اللہ تعالیٰ نےدعا قبول فرمالی پھر ایک روز گلی میں جاتے ہوئے میرا پرانا دوست مل گیا ۔ باتوں باتوں میں‘ میں نے اس سے بھائی کے متعلق بات کی تو اس نے کہا کہ یہ کونسی بڑی بات ہے تم آپریشن نہ کروانا کل میں تمہیں ایک دوائی لے کر دوں گا بس وہ استعمال کروائوں۔ اگلے روز وہ گھر آگیا اور دوائی دے کر کہنا لگا کہ ٹائم پر دوائی دینا کوئی ناغہ نہ ہو انشاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ میں نے شاپر سے دوائی نکالی تو اس پر ’’پتھری،ڈائیلاسز کورس‘‘ لکھا تھا۔ ایک کورس کے استعمال کے بعددرد بالکل ختم ہوگئی‘ جب دوبارہ ٹیسٹ کروایا تو پتھری ختم ہو چکی تھی ۔ میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ آپریشن سے بھی جان چھوٹ گئی اور پتھری بھی ختم ہوگئی۔ (حیدر خان، پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں