محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے بیٹے کی عمر 14 سال ہے لیکن لگتا وہ 10 سال کا تھا ‘اس کا وزن نہیں بڑھ رہا تھا جس وجہ سے وہ عمر میں چھوٹا ہی لگتا تھا۔ انتہائی کمزوری اور پتلا دکھائی دیتا تھا۔ کھاتا پیتا بھی بہت کم تھا ‘ وہ پڑھائی میںانتہائی سست‘ کتاب ہاتھ میں لیے چار چار گھنٹے بیٹھا رہتا۔ میںاور میری بیوی اس کے لیے بہت پریشان تھے۔ ایک ڈاکٹر سے اس کا چیک اپ کروایا‘ اس نے وزن بڑھانے اور طاقت کے دو سیرپ لکھ دیئے‘ دو مہینے سیرپ پلانے کے بعد بھی وزن نہ بڑھا۔ایک روز میراکسی کام کے سلسلہ میں مزنگ چونگی جانا ہوا۔ میں سٹاپ پر کھڑا تھا تو ایک شخص نے آکر مجھے سے پوچھا کہ ’’عبقری دواخانہ‘‘ کہاں ہے؟ میں نے کہا میں یہاں کا رہائشی نہیں ہو آپ کسی اور سے پوچھ لیں اتنے میں ایک آدمی ہمارے پاس سے گزر رہا تھا تو روک گیا اور کہنا لگا بھائی کس نے عبقری دواخانے کا ایڈریس پوچھا میں میں نے کہا ان صاحب نے پوچھا ہے تو پھر اس نے عبقری کا اڈریس بتایا ۔ میں نے ایڈریس بتانے والے شخص سے پوچھا یہ عبقری دواخانہ کیا ہے۔ اس نے بتایا کہ یہاں بہت بڑے حکیم صاحب بیٹھتے ہیں جو خالص دیسی جڑی بوٹیوں کی ادویات مریضوں کو دیتے ہیں۔ میں نے یہ سن کر عبقری دواخانے کا رخ کیا اور وہاں جب پہنچا تو دواخانے میں بہت رش تھا میں نے سوچا ضرور ان کی ادویات میں شفاءہے اتنی خلق خدا یہاں علاج کیلئے آتی ہے۔ میں اگلے دن اپنے بیٹے کو لے کر دواخانے پہنچ گیا اور اسسٹنٹ حکیم صاحب کو چیک کروایا انہوں نے ’’اکسیر البدن‘‘ تجویز فرمائی۔ دوائی لی اور گھر آگیا اور زوجہ کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے بیٹے کو دوا دے۔ تقریباً ایک ماہ اکسیرالبدن کا استعمال کروایا۔ اس کے بعد بیٹے کا وزن چیک کیا تو بڑھ گیا تھا اس کے ساتھ ساتھ اس کے کمزور بدن پر گوشت بھی بننا شروع ہوگئے‘ پچکے گال بھر گئے اور ماشاء اللہ انتہائی خوبصورت ہوگیا۔(احسن، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں