محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب میری عمر 19 سال تھی تو سکول میں پنکھے کا بٹن آن کرتے ہوئے مجھے کرنٹ لگا تھا جس کی وجہ سے میرے پورے بازو میں درد تھا اور وہ درد آج بھی محسوس ہوتا ہے آج میری عمر 29 سال ہے۔ اس درد کو ختم کرنے کے لیے کافی ادویات کا استعمال کیا اور مختلف قسم کے نسخہ یا ٹوٹکے کے ذریعے تیل تیار کیے اور لگاتا رہا مگر صرف وقت کے ضیاع اور پیسہ کی بربادی کے سوا کچھ نہیں پایا۔ میں اپنے بائیں ہاتھ سے کوئی بھی وزنی چیز نہیں اٹھا سکتا تھا کیونکہ جس دن کوئی وزنی چیز اُٹھا لو تو بس ساری رات تکلیف میں گزرتی تھی۔ ایک روز مسافر بس میں ساہیوال سے دوسرے شہر سفر کررہا تھا ‘ جب بس میں سوار ہورہا تھا تو بیگ بمشکل اٹھایا‘ ساتھ بیٹھے بزرگ متوجہ ہوئے اور کہا کہ بیٹا ماشاء اللہ جوان ہو‘ کیا ہوا بیگ کیوں نہیں اٹھایا جارہا؟ میں نے ان کو اپنی ساری روداد سنادی‘بزرگ مسکرائے اور گویا ہوئے میرے پاس ایسی بام ہے جس سے جسم کے جوڑوں میں درد، گنٹھیا، شاٹیکا، بچوں میں نمونیا، سوکڑاپن، ہاتھ پائوںکی ہڈیاں ٹیڑھی ہو جانا جیسے دیگر امراض میں مفید ہے۔ میں نے کان کھڑے کیے اور ان کی بات کوغور سے سننا شروع کی آخر میں انہوں نے کہا کہ میں جس بام کی بات کررہا ہوں وہ ’’دردی ہربل بام‘‘ ہے‘ یہ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ہے‘آپ ساہیوال شہر میں ان کی ایجنسی ہے وہاں سےجاکر لے لیں‘ پھر انہوں نے مجھے نمبربھی دیا‘ عبقری رسالہ اپنے بیگ سے نکال کر مجھے ہدیہ بھی کیا اور اس کے فوائد بھی بتائے۔میں نے اسی دن ’’دردی ہربل بام‘‘ لی اور گھر چلا گیا‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کی۔ صبح اٹھا تو بازو کی درد میں واضح کمی محسوس ہوئی تقریباً ایک ہفتہ اس عمل کو کرنے سے میرے بازو کا 90فیصد درد ٹھیک ہوگیا ہے اب میں بھاری چیز بھی اٹھانے کے قابل ہوگیا ہوں۔ (نور شاہ، ساہیوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں