محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ کا عرصہ دراز سے قاری ہوں لاجواب رسالہ ہے۔ خود بھی پڑھتا ہوں اور دوسروں کو بھی پڑھنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ میرے والد صاحب ایک کیمیکل کی فیکٹری میں کام کرتے ہیں ان کے ہاتھ پر اکثر الرجی ہو جاتی اور پھر خارش بھی شروع ہو جاتی۔اس خارش کی وجہ سے والد صاحب ساری ساری رات جاگتے اور پورے جسم پر خارش کرتے رہتے ۔ اس بارے ڈاکٹر سے مشورہ کیا تو اس نے دو تین کھانے کے لیے گولیاں اور خارش کے لیے ایک لوشن لکھ دیا میں میڈیکل سٹور سے لے آیا اور والد صاحب کو باقاعدگی کے ساتھ ادویات اور لوشن کا استعمال کروایا۔ پہلے دو دن تو سکون رہا لیکن تیسرے دن پھر الرجی اور خارش شروع ہو گئی میں پریشان ہوگیا۔پھر میرے ذہن میں آیا کہ شاید عبقری رسالہ میں الرجی اور خارش کا کوئی ٹوٹکہ یا نسخہ ہو۔ میں نے عبقری پڑھنا شروع کیا صفحات پلٹتے پلٹتے اچانک میری نظر صفحہ کے نیچے ادویات والی پٹی پر پڑی جہاں ’’مرہم سکون‘‘ بارے لکھا تھا۔ میں نے اسی وقت کال کرکےدو ’’مرہم سکون‘‘ کا آرڈر دیا اور دو دن بعد پارسل میرے گھر تھا۔ مرہم سکون پر لکھی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میں نے والد صاحب کو مرہم کا استعمال کروایا۔ ایک ڈبی ختم ہوگئی اور دوسری ابھی آدھی ہوئی تھی کہ جسم پر الرجی ختم ہوگئی اور ساتھ خارش کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ والد صاحب اب سکون سے سوتے ہیں ۔ (محمد صادق، چشتیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں