محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جوں ہی جوانی میں قدم رکھا‘ خون کی کمی کا شکار ہوگئی۔ خاندان میں سب سے کمزور اور پتلی لڑکی میں ہی تھی۔ مجھے آئرن کے انجکشن لگتے تھے ڈاکٹرز نے کہا لگواتی رہو گی تو خون پیدا ہوتا رہے گا ورنہ خون کی اور زیادہ کمی کا شکار ہو جائو گی۔ شادی کے بعد بھی میں انجکشن لگواتی رہی ۔انجکشن لگوا لگوا کر میں تنگ آگئی کہ آخر کب تک ایسے سلسلہ چلتا رہے گا۔ میں نے سوچا کہ دیسی علاج کرواتی ہوں ایک دو حکیم صاحبان سے چیک اپ کروایا تو انہوں نے کہا کہ آپ کا جگر خون نہیں بنا رہا اور یہ کہہ کر دوائی کا تھیلا ہاتھ میں تھاما دیا کہ یہ کھائو اور مہینہ بعد دوبارہ آنا۔ ایک دو ماہ میں نے دیسی دوائی استعمال کی لیکن فرق نہیں پڑا۔ مجھے تلاش اصل جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ادویات کی تھی یہ تلاش کچھ اس طرح ختم ہوئی ایک روز میرے میاں گھر آئے اور ان کے ہاتھ میں عبقری رسالہ تھا میں نے کہا یہ کیا چیز ہے اس نے کہا کہ سڑک پر پیدل جارہا تھا ایک آدمی آیا مجھے رسالہ دیا اور چلا گیا۔ میں نے رسالہ پکڑا اور کرسی پر بیٹھ کر اس کا مطالعہ کرنا شروع کیا۔ اس میں ایک دوائی جس کا نام ’’خون افزاء‘‘ تھا درج تھی جو خاص طور پر خون بنانے والی دوا تھی میں نے دو ڈبی فون پر منگوائی اور اس کا استعمال شروع کیا تقریباً دو ماہ دوائی کے استعمال کے بعد میں نے ٹیسٹ کروایا تو میرا HB بڑھ چکا تھا‘ میں بہت خوش ہوئی۔مزید دوا منگوالی اور استعمال شروع ہے۔(ام کلثوم، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں