محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!الحمدللہ عبقری رسالہ میرا پورا گھرانہ پڑھتا ہے‘آپ کے درس سے خوب فیض پارہے ہیں‘میں عبقری سے کیسے جڑا آپ بھی پڑھیے۔میری عمر 45 سال ہے اور مجھے ریشہ اور بلغم اتنا تھا کہ میں بتا نہیں سکتا ساری ساری رات جاگ کر گزارتا گھر والے میری کھانسی اور بلغم سے تنگ آگئے تھے۔ میں نے طرح طرح کی ادویات کا استعمال کرکے اپنے آپ کو اور تباہ کرلیا تھا۔ سگریٹ زیادہ سے زیادہ پینا میرا معمول تھا۔ حالانکہ ڈاکٹرز نے سختی سے سگریٹ منع کی ہوئی تھی لیکن میں گھر سے باہر جاکر پانچ سے چھ سگریٹ پی جاتا اس طرح مرض بڑھتا گیا۔ ایک روز میں میڈیکل سٹور پر بلغم کی دوائی لے رہا تھا میرے ساتھ کھڑے شخص نے مجھے دیکھا اور میڈیکل سٹور کے باہر کھڑا ہوگیا میں سٹور سے باہر نکلا تو میری طرف آیا سلام کیا اور کہنے لگا بھائی جو اس وقت تمہاری حالت ہے کبھی میری بھی ہوا کرتی تھی۔ میں نے عبقری دواخانہ کا ’’شفاء حیرت سیرپ‘‘ کی دس بوتل استعمال کی آج میں تندرست ہوں۔میں نے اس سے پوچھا کہ یہ عبقری دواخانہ کہاں ہے مجھے کوئی فون نمبر یا ایڈریس دے دو میں بھی وہاں جانا چاہتا ہوں۔ میں ایڈریس لے کر دواخانے پہنچا تو دواخانے میں بہت رش تھا میں سوچنے لگا کہ آج کے جدید دور میں بھی حکیم کے دواخانے پر اتنا رش ضروریہاں سے مجھے شفاء ملے گی۔ میں نے ٹوکن لیا اور بیٹھ گیا ۔ میری باری آئی اور میں نے اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ملاقات کی انہوں نے مجھے ’’شفاء حیرت سیرپ‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا میں نے پانچ بوتل لی اور گھر آگیا ۔’’ شفاء حیرت سیرپ‘‘ کا استعمال شروع کیا چار بوتل استعمال کرنے پر میری بلغم نہ ہونے کے برابر ہوگئی پہلے سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی لیکن اب سکون سے سانس لیتا ہوں۔ (زبیر، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں