محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ اور آ پ کے متعلق میری سہلی نے مجھے بتایا‘میں اپنی شادی کی وجہ سے کافی پریشان تھی‘ کافی عرصہ کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی سہیلی سے باتوں باتوں میں دل کا حال سنایا‘ تو میری بہن نے مجھے ایک لنک سینڈ کیا‘ میں نے کلک کیا تو عبقری کی ویب سائٹ کھل گئی‘ میں نے کافی سٹڈی کرنے کے بعد اپنی سہیلی سے بات کی تو اس نے مجھے عبقری رسالہ اور آپ کے متعلق تفصیل سے بتایا‘ میں نے ویب سائٹ پر ہی تمام رسالہ پڑھا‘درس سنے‘ میرے دل کو لگے‘ میں نے دفتر عبقری فون کیا‘ شیخ الوظائف سے ملنے کی ترتیب پوچھی تو انہوں نے خط لکھنےکا کہا۔ میں نے جوابی لفافہ کے ساتھ اپنا شادی کا مسئلہ بیان کیاتھااور آپ نے مجھے ایک وظیفہ دیا تھا جس کے کرتے ہی میرا مسئلہ حل ہوگیا تھا ‘میں نے یہ وظیفہ صبح و شام دن رات مستقل مزاجی اور یقین کے ساتھ پڑھا۔ میری شادی دو تین مہینہ کے اندر ہوگئی تھی۔ وظیفہ یہ تھا یَاحَیُّ یَاقَیُّوُمْ اَیَّاکَ نَعْبُدُوَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغَیْثُ۔الحمدللہ ! سسرال میں بھی عبقری پڑھتی ہوں‘ شوہر بھی عبقری رسالہ پڑھتے ہیں۔ درس ہم دونوں سنتے ہیں۔ میری سہیلی سے آج بھی میری بات ہوتی ہے‘ اس کا دل کی اتاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے عبقری ویب سائٹ کا لنک سینڈ کرکے مجھ پر بہت بڑا احسان کیا‘ شادی کے بعد بھی کچھ مسائل آئے مگر عبقری وظائف سے کچھ ہی عرصہ میں سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔ (اہلیہ ظہیر‘ کراچی)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی ایک سال کی تھی جب بہت بیمار تھی تو میں نے آپ کا درس سنا تو اسکی حالت سدھرنے لگی۔ جوں جوں درس سنتی گئی وہ ٹھیک ہوتی گئی تب سے ہم آپ کے درس مسلسل سن رہے ہیں اور آج تک وہ (بچی اب 9سال کی ہوگئی ہے) دوبارہ بیمار نہیں ہوئی وہ بچی اب بھی آپ کا رسالہ بہت شوق سے بڑھتی ہے اور ہم سب گھر والے آپ کا درس شوق و باقاعدگی سے سنتے ہیں۔ ہم سب حکیم صاحب کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔ آمین۔(کشور نورین، چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں