Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

100 سال پرانی کتاب کے بوسیدہ نسخہ جات!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم آپ کےاور عبقری کی ٹیم کے درجات بلند فرمائے ۔
کھانسی کے لیے12 ہزار بار آزمایا گیا نسخہ
بہت پرانی کتاب سے لیا گیا نسخہ ہے برائے سل دق کی کہنہ کھانسی کی مجرب دوا جس کا صرف مدراس شہر میں بارہ ہزار مریضوں پر تجربہ ہوا حکیم سید احمد حسین سے بے شمار حکماء صاحبان دوا لیکر جاتے رہے۔ نسخہ: چوب چینی، تخم سویہ ہموزن کو گیارہ گنا وزن پانی میں جوش دیں جب ½رہ جائے تو اس میں ایک تولہ افیون گھول لیں اور چارتہہ کپڑے میں چھان لیں پھر اس میں دو تولہ گوند کیکر، چار تولہ میعہ سائلہ، چار تولہ کندر ،چار تولہ ست ملٹھی تین ماشہ زعفران‘ ایک ماشہ کچلہ ملاکر اتنا پکائیں کہ گولی بن سکے ۔ خوراک: دن میں تین بارسفید چنے کےبرابرگولی پانی سےلیں۔ بچوں کی کھانسی میں بھی نافع ہے۔
نسخہ جریان مختصر مگر مجرب
کتیرااور دارچینی ہر ایک 100 گرام، چینی 200گرام لے کر مکس کرلیں‘ خوراک: چھ گرام ہمراہ نیم گرم دودھ یا پانی روزانہ دو بار استعمال کریں۔
داد و چنبل کیلئے
اس نسخہ سے کم از کم 95 مریضوں کو شفا ءملی ہے۔ انتہائی مجرب ہے۔ھوالشافی: سہاگہ‘ سلفر‘ چونا ہموزن لیکر پانی میںحل کرکے لگائیں‘ چند روز میں شفاء ہوگی۔
نسوانی حسن کے مسائل کا حل(مجرب المجرب)
صاحب نسخہ حکیم غلام محی الدین نوابوں کی اولاد سے ہیںانہوں نے تجویز کیا۔ بے شمار کو استعمال کروایا۔ اس کا استعمال نسوانی کمی کو بڑھاتا ہے‘ سینے میں سختی بڑھاتا ہے‘ سینہ کی نشوونما ہوتی ہے‘انتہائی مجرب ہے‘ بے شمار خواتین کو اس نسخہ کے استعمال سے شفاء ملی ہے۔ ھوالشافی: پوست درخت کیلا‘ پوست درخت انجیر ‘ پوست انار ہر ایک 50 گرام، ہلدی 150 گرام، روغن گائو 150 گرام تمام ادویہ کو تین جوش دیں۔ اس کو چھان لیں (استعمال) رات کو روغن لگا کر مالش کریں اور سینک دیں بے شمار مستورات کو شفا ءملی۔
خواتین کیلئے خون روک نسخہ لے لیجئے!
بندہ کے پاس ایک 60سالہ اماں آئیں‘ انہیں گاڑی میں ان کا بیٹا لایا۔ تین شب و روز سے خون جاری تھا۔ ایلوپیتھک اور ہومیوپیتھک کی ادویات سے ذرا برابر افاقہ نہ ہوا۔نقاہت سے قریب المرگ تھیں‘ پہلے میں نےبلڈپریشر لَو کی دوائی دی‘ اس کے بعد یہ نسخہ استعمال کروایا۔ ھوالشافی: سنگ جراحت اور گیروہموزن کی دو دو ماشے کی خوراک ‘دن میں چار بار ہمراہ شربت انجبار لیں‘پہلے ہی روز تیسری خوراک سے جاری خون رک گیا۔
دانتوں کو مضبوط کرنے کیلئے بے نظیرمنجن
دانتوں کو مضبوط کرنے کے لیے بے نظیر ہے۔ پوست ترپھلہ،زنجبیل‘ پپلاں ،توتیا ،مازو،نمک لاہوری، تپنگ ہر ایک الگ الگ پیس لیں‘ پھر تمام کو ملالیں۔ صبح و شام ملیں دانت مضبوط اور سفید بھی ہونگے۔
کامیاب نسخہ ’’سنون تمباکو‘‘ نوٹ کرلیجئے
بے حد مفید، بے چین و درد سے چیختا مریض آدھے گھنٹے یا ایک گھنٹہ میں سکون کا سانس لیتا ہے دانت سفید بھی کرتا ہے (نسخہ) اچھا پتری تمباکو ‘گیر و‘ کالی مرچ ہر ایک 50 گرام ‘ بہت زیادہ پیس لیں۔استعمال:جب دانت درد ہو چٹکی بھر کر رکھ دیں تھوکتے رہیں دن میں چار پانچ بار رکھیں۔
عرق تمباکو برائے فالج لقوہ
استر خاء قولنج‘ریح‘ معدے کی ریاح‘ جگر و ماساریکا کے سدوں کو کھولنا‘ رحم کے جامد و خراب مادوں کو تحلیل کرتا‘ غذا کو ہضم کرتاہے‘ بھوک لگاتا ہے‘درد سر‘ بلغمی وجمع المفامل بلغمی کو نافع درد و کمی حیض میں نافع امراض رحم کو دور کرکے قابل اولاد بناتا ہے۔ اطبائے متاخرین کی ایجاد ہے۔ خود بنائیں اور دولت و ثواب کمائیں۔ (نسخہ) تمباکو زرد خشک 56 تولہ اور تین ماشہ۔ اجوائن و معتر ہر ایک ایک تولہ اور 10½ ماشہ، دارچینی ‘لونگ ہر ایک نو ماشہ‘ سب کو گیارہ سیر پانی میں ایک دن رات بھگو دیں۔ عرق کشید کرلیں یا کسی سے کرالیں۔ خوراک روزانہ صبح و شام دو تولہ، سرد و بادی اشیاء سے پرہیز۔
کالے یرقان کی ایسی تیسی، ٹیکوں سے نجات
پوست درخت لسوڑہ ½ سیر کو ایک سیر پانی میں خوب جوش دیں صبح اور شام ٹھنڈا کرکے پلائیں تین دن کافی ہیں ویسے ایک ہفتہ پلا دیں۔
مچھلی کی مسیحائی
مچھلی کو موٹا موٹا قیمہ کرکے لوہے یا تانبے میں ڈال کر ڈھانپ کر نیچے آگ جلا کر راکھ کرلیں۔ (فوائد)اس راکھ کو خوب پیس لیں کپڑچھان کرکے رکھ لیں۔ بچہ جننے کے بعد بعض زچہ کا بخار اور سردی کمزوری نہیں جاتی‘ آج کل لوگ ہسپتالوں کے چکر لگاتے اور پیسے اڑاتے ہیں۔ کھانسی کیسی بھی ہو چاہے کالی کھانسی ہو، بلغمی ہو ساتھ بخار بھی ہو ان تمام امراض میں مکئی کے تین دانے کے برابر ہمراہ پانی دن میں تین بار یا چار بار کھلانا ہے۔ (حکیم عباس علی، واہ کینٹ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 624 reviews.