میں نے خواب میں دیکھا کہ ہم لوگ اپنی نانی اماں کے گھر گئے ہیں۔ میری امی کسی کے گھر گئی ہیں تو میری ماموں کی بیٹیاں میری امی کی برائی کررہی ہیں۔ میری ممانی اپنی بیٹیوں کو کچھ نہیں کہتیں۔ میری امی جب واپس نانی کے گھر آتی ہیں تو میں امی کو بتاتی ہوں کہ یہ آپ کی برائی کررہی تھی۔ میری امی ان کی طرف دیکھ کر کہتی ہیں کہ ان کی زبانیں بہت لمبی ہیں۔ ان کو کسی چھوٹے بڑے کی تمیز نہیں، میرے ماموں کی بیٹیاں چپ رہتی ہیں، وہ شاید دال چن رہی ہوتی ہیں۔ میں جب کچن سے نکلتی ہوں تو سامنے سے میرا کزن آرہا ہوتا ہے وہ میری طرف دیکھ کر مسکراتا ہے۔ میں بھی مسکراتی ہوں تو میری نظر جب ممانی پر پڑتی ہے تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے ممانی مسکرا رہی ہیں تو میرا کزن میرے پاس آکر کہتا ہے کہ میں تمہارے لیے امی سے بات کروں کہ تم مجھے بہت اچھی لگتی ہو تو میری ممانی وہاں آکر کہتی ہیں کہ ہاں یہ مجھے بھی پسند ہے۔(صء، لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کی دلی مراد پوری ہوگی اور حاسد کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔ آپ سورۃ الناس صبح شام 13 بار پڑھا کر اپنے اوپر پھونک لیا کریں واللہ اعلم۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں