محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پچھلے تین ماہ سے معدے کےمختلف بیماریوں میں مبتلا تھا۔ ڈاکٹری علاج بھی کروایا ایک ہفتہ ٹھیک رہا دوسرے ہفتے پھر بیمار ہوگیا۔ خوراک کا دیر سے ہضم ہونا، گیس کا ہر وقت خارج ہونا، قبض جیسی بیماریوں نے مجھے گھیر لیا تھا۔مختلف کمپنیوں کے معجون اور پھکیوں کا استعمال اکثر کرتا رہتا تھا۔ وقتی طور پر کچھ فائدہ ہوتا تھا۔ جب بھی میں کھانا کھاتا میرا پیٹ پھول جاتا تھا ایسے جیسے ابھی پھٹ جائے گا۔ ایک روز دودھ والے نے میراپیٹ دیکھا تو ہنس پڑا اور کہنے لگا لگاتا ہے آج کل خوب کھا رہے ہیں؟ میں نے کہا
نہیں جناب آپ غلط سمجھ رہے ہیں مسئلہ کوئی اور ہے۔جب میں نے اپنا مسئلہ اس کو بتایا تو اس نے کہا یہ تو مسئلہ ہی نہیں اس نے جیب سے ایک پھکی کی ڈبی نکالی اور مجھے سے کہا کہ یہ پوری ڈبی جلد سے جلد ختم کرلینا میں پھر آئوں گا۔ پھر ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی تو میں نے اس کو کہا یہ کیا چیز تھی؟ جو بھی تھی کمال تھی اس کی ایک دو خوراک کے استعمال سے ہی میرا پیٹ ایسے ہلکا پھلکا ہوا جیسے روئی ہوتی ہے۔ کھانا آسانی سے ہضم ہورہا ہے۔ میں نے اس سے کہا کہ مجھے بتائو اس پھکی کا نام کیا ہے اور یہ کہاں سے ملے گی۔ دودھ والے نے مجھ سے کہا کہ یہ تین پھکیوں کا مرکب ہے جوہر شفاء مدینہ، روحانی پھکی اور ٹھنڈی مراد اور یہ عبقری دواخانے سے ملتی ہیں۔آپ ان تینوںسفوف لیکر مکس کرکے استعمال کرنا میں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور عبقری دواخانے آکر تینوں سفوف خرید کر مکس کیے اور استعمال شروع کردیا‘ ایک ماہ مسلسل استعمال کے بعد میرے معدے کا نظام بالکل ٹھیک ہوگیا اب میرے پیٹ میں نہ گیس، نہ مجھے قبض ہے۔(محمد رفیق، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں