Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بونے جنات کا بچہ!میرے گھر آگیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور تسبیح خانہ تاقیامت آباد رہے۔عبقری رسالہ میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سلسلہ وار کالم میں‘ لاہور شاہی قلعہ میں موجود موتی مسجد اور اس کے نوافل کے متعلق بہت پڑھا تھا‘میں فیصل آباد میں ایک پرائیویٹ سکول کی پرنسپل ہوں۔ پھر ہمارے سکول کا ٹرپ لاہور گیا ‘ ہم نے موتی مسجد جانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہاں جاکر نوافل ادا کرسکیں۔ کیا بتائوں کہ موتی مسجد کےنوافل نے تو میری زندگی ہی بدل دی‘ سب سے پہلے سعادت جو زندگی میں پہلی بار ملی وہ موتی مسجد کی صفائی تھی۔ میں نے خوب دبا دبا کر جھاڑو لگا کر کوڑا نکالا‘ جائے نماز بچھائی اور روتی گئی۔ رو رو کر اللہ سے اللہ کو مانگتی گئی پھر جب ہم واپس آئے تو میرے ہاتھوں سے خوشبو آرہی تھی‘ یہ وہی خوشبو تھی جو موتی مسجد سے آرہی تھی۔پھر اسی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میں موتی مسجد کے پیچھے والے چوک میں کھڑی ہوں اور آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو آسمان سے گلاب کی پتیوں کی مجھ پر بارش ہوتی ہے پھر آنکھ کھل گئی۔ چند دنوں کے بعد پھر میں نے ایک خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں ایک بچہ ہے جو سر سے گنجا ہے اور آنکھیں بہت زیادہ بڑی بڑی ہیں اور اس کا دھڑ واضح نہیں ہے تو میں کہتی ہوں یہ کیا؟ یہ تو موتی مسجد کے جنات کا بچہ ہے جو ہمارے گھر میں آگیا ہے پھر وہ چھپ جاتا ہے اور ہم سب گھر والے اسے ڈھونڈنے لگ جاتے ہیں پھر میں کہتی ہوں وہ نظر نہیں آرہا مگر ہے یہیں ہمارے گھر میں۔
موتی مسجد سے واپس آنے کے بعد میری عجیب و غریب حالات ہوئے‘میری پریشانیاں کم ہوئیں‘ میرے دل کو سکون ملا‘ گھر میں سکون ہوا‘سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ خیال ڈال دیا کہ میں نے اعمال لوگوں میں پھیلانے ہیں‘ خاص کر اپنی رشتے داروں میں ہماری فیملی ان چیزوں سے بہت دور ہے اور اکثر لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ میں نے اب لوگوں کیلئے اللہ سے مانگنا شروع کردیا ہے تاکہ ایک تو مجھے اعمال پڑھنے والوں کی صحبت مل جائے اور دوسرا آپ کی یہ بات میرے دل کو لگ گئی ہے کہ ’’یہ بھی کوئی زندگی ہے کہ اپنے لیے جئے اور اپنے لیے ہی مر گئے ۔ان بہاروں سے گزر جا تیری منزل کہیں اور ہے‘‘میرے لیے دعا کریں کہ میں ایسا کر پائوں اور اللہ میرے اندر سے میں نکال دے اور تو تو ہی رہ جائے۔ (سعدیہ فیصل،فیصل آباد))

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 610 reviews.